جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

9 سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، پھر ان 9 سالوں میں آصف زرداری اور نوازشریف کا دور آیا جس کے بعد ہر پاکستانی اب کتنے لاکھ روپے کا قرضدارہے؟ تشویشناک انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری جنگ آصف زرداری اور نوازشریف سے نہیں ،کرپٹ ٹولے کیخلاف ہے،ملک کو قرضوں کے دلدل میں دبا دیا گیا ہے، چھوٹا طبقہ امیر اور عوام مقروض ہورہی ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم یہاں اوپر جارہی ہے،چوری کوئی کررہا ہے ،قیمت عوام ادا کرتے ہیں،جب تک زندہ ہوں کرپٹ ٹولے کیخلاف جنگ کرتا رہوں گا۔

بدھ کو جہلم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں ہے بلکہ ہماری جنگ کرپٹ ٹولے کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، پھر ان 9 سالوں میں آصف زرداری اور نوازشریف کا دور آیا جس کے بعد ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے دلدل میں دبا دیا گیا ہے، چھوٹا طبقہ امیر اور عوام مقروض ہورہی ہے، اوپر بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہے لیکن یہاں اوپر جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری کوئی کررہا ہے اور قیمت مہنگائی کے ذریعے عوام ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں کرپٹ ٹولے کیخلاف جنگ کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2018 میں ہم یہ جنگ جیت کر دکھائینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سارا پیسہ لوٹ کر نواز شریف ملک کا خاندان اور بچے ارب پتی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کوروشن مستقبل تب ملے گا جب انہیں اچھی تعلیم اورخوراک دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوپاکستان ہم چاہتے ہیں اس میں عام گھرانے سے بچہ سرکاری سکول سے پڑھ کر بڑے عہدے پر پہنچ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ جب قوم کا پیسہ چوری ہو کر باہر جاتا ہے تو پانی اور روزگار نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے،

نوازشریف کا تو کیوں نکالا ہوگیاہے ، اب چھوٹے میاں صاحب ’جونیئر ڈان ‘باری لینے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں ڈرامہ کرکے قوم کو دھوکہ دیں گے، حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی بات کریں گے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔ عمران خان کے خطاب کے فوری بعد پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔واضح رہے اس سے قبل گزشتہ روز بھی عمران خان کے خطاب کے بعد تحریک انصاف کے کارکن آپ میں لڑ پڑے تھے ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…