اسلام آباد(سی پی پی) سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا تحریری استعفی تو نہیں آیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عائشہ گلالئی نے تحریری استعفیٰ دے دیا؟ جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ نہیں بالکل نہیں، عائشہ گلالئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی چھوڑ رہی ہوں۔عائشہ گلائی نے وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ نہ دے کر پارٹی ڈسپلن
کی خلاف ورزی کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا پارٹی چئیر مین نے وزیر اعظم کے انتخاب میں خود ووٹ دیا تھا ؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ نہیں عمران خان شہر میں نہیں تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عائشہ گلالئی بھی یہی کہیں کہ وہ شہر میں نہیں تھیں؟ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی سقم ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ اس طرح تو شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ استعفی دے رہا ہوں۔ تو کیا ان کا بھی استعفی ہو گیا؟