اسلام آباد (سی پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے خلاف اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب سے استدعا کی گئی ہے وزارت میں کرپشن اجاگر کرنے بارے درخواستوں پر تحقیقات اگلے چند ہفتوں میں شروع کردی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف قومی فنڈز کا بے دریغ استعمال اورمن پسند میڈیا ہاؤسز کو اربوں روپے کے اشتہارات دینے اور آمدن سے
زائد اثاثے بنانے بارے تحقیقات شروع ہوں گی۔کرپشن میں ڈوبی حکومت کی وفاقی وزیر پر یہ بھی الزم ہے کہ انہوں نے پی ٹی وی میں بھاری معاوضوں پر مسلم لیگ ن کے ورکروں کو بھرتی کیا تھا اور قواعد کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور لوک ورثہ میں بھی من پسند افراد کو اعلیٰ عہدون پر بھرتی کرکے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مریم اورنگزیب خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم این اے منتخب ہوئی تھی اور اس کی واحد قابلیت ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب اور انکی خالہ نجمہ حمید کی شریف خاندان کے ساتھ خصوصی قربت ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی خدمات کے عوض مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر کا عہدہ دیا گیا یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وزارت کے اندر سرکاری اشتہارات کی تقسیم او رمن پسند میڈیا ہاوسز کو دیئے جبکہ اپنے چھوٹے اثاثوں میں بھاری اضافہ کر رکھا ہے جبکہ پی ٹی وی میں بھی سیاسی ورکرز بھرتی کرائے ہیں نیب کو ملنے والی شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ بھی آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے اور احتسابی شکنجہ مریم اورنگزیب کے گرد بھی کسا جاسکتا ہے۔