بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں کریم ٹیکسی کا ایک اورڈرائیورقتل ،واردات کو کیسے سرانجام دیا گیا، ابتدائی رپورٹ جاری

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن) تھانہ نصیر آباد کے علاقے لکھومیں گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت 2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے نجی آن لائن سفری سروس ’’کریم ٹیکسی ‘‘کے جواں سال ڈرائیورکوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول کے جس میں 5گولیاں لگیں جو ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گیاگزشتہ 20 دنوں میں کریم آن لائن کریم ٹیکسی سروس کے کیپٹن کے قتل کا تیسرا واقعہ ہے اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پیر اور منگل کی

درمیانی رات گئے دیوانہ خاص سے کریم ٹیکسی گاڑی نمبر اے ڈی ڈبلیو614بک کروائی اور لکھو کے مقام پر گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ڈاکو ڈرائیور سے نقدی ،موبائل فون چھین لیا اورچوہڑ کے علاقے میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے مقتول کے جسم میں5گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا 21سالہ مقتول سجاول امیرآبائی طور پربھکر کا رہائشی ہے ایس ایچ او تھانہ نصیر آبادچوہدری اختر کے مطابق ابتدائی تفتیش کیلئے تحقیقاتی ٹیم نجی آن لائن ٹیکسی کے اسلام آباد آفس بھجوا دی گئی ہے ابتدائی طور پر واقعہ بظاہر ڈکیتی نہیں قتل لگتا ہے تاہم نامعلوم ملزمان کے خلاف طاہر مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ نمبر175 درج کرکے گاڑی برآمد کر لی گئی ہے اور جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گایاد رہے کہ جڑواں شہروں میں کریم سروس کے کیپٹن کے قتل یا زخمی کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے قبل ازیں24فروری کوکیپٹن جنید مصطفی کو اسلام آباد کے سیکٹر جی13 میں قتل کیا گیاجبکہ 25 فروری کو صدر میٹرو سٹیشن کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے رضوان نیازی کو زخمی کردیاتھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…