اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہبازشریف نے نواز شریف اورمریم نواز کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دے دیا ۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم کے باعث پارٹی چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس لئے شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اور مریم کا ملک سے باہر چلے جانا بہتر ہے۔تا ہم نوازشریف اور مریم نواز نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔مریم نواز کا خیال ہے کہ جو بیانیہ انہوں نے اپنے
ووٹرز کو دیا ہے وہ ان کے باہر جانے کی صورت میں کمزور پڑ جائیگا۔یہاں تک کہ مریم نواز نے اپنے قریبی حلقوں کو یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ جیل جانے کے لئے تیار ہیں لیکن باہر نہیں جائیں گی۔جب کہ شہباز شریف کا یہ بھی خیال ہے کہ پارٹی کو اس وقت چوہدری نثار کی ضرورت ہے۔جو نوازشریف اور مریم نواز کی موجودگی میں ممکن نہیں۔واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو پارٹی کا مستقل صدر منتخب کیا گیا ہے۔