اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی کے الیکشن ہوئے جس میں ن لیگ کی جانب سے راجہ ظفر الحق اور عثمان کاکڑ کو میدان میں اتارا گیا لیکن دونوں امیدوار اپوزیشن اتحاد سے ہار گئے ،جماعت اسلامی کی جانب سے (ن )لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا حیران کن طور پر اعلان سامنے آیا، اس بات کو لیکر سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لیا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جماعت اسلامی کی سیاست کی سمجھ نہیں آتی ،منور حسن نے پہلے جماعت کا بیڑہ غرق کیا، ان کی جانب سے طالبان کی سپورٹ کی گئی جنہوں نے ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کیا،پاکستان کے ہر شہر کو تباہ کیا لیکن ان کی جانب سے آج تک کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا۔سراج الحق نوازشریف کیخلاف پانامہ کیس میں فریق بنے اور ان کی نااہلی کا خودکریڈٹ لیتے ہیں ۔لیکن وہ ایوان میں ان کے ہی امیدوار کو ووٹ ڈالتے ہیں ،اس سے پہلے انہوں نے سپیکر ایاز صادق کی بھی حمایت کی تھی ۔انہوں نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کیساتھ اتحاد کیا،جہلم کے الیکشن میں انہوں نے تحریک انصاف کے مقابلے میں(ن)لیگ کے امیدوار کی سپورٹ کی ۔ وہ زرداری کو باہر چور کہتے ہیں لیکن خود ہی انہیں منصورہ بلا کر کھانا کھلاتے ہیں اور پھر باہر نکل کرنوازشریف کو چور کہتے ہیں ۔ا س موقع پر عامر متین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ تحریک انصاف کے ووٹوں پر سینیٹرز بنے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ فضل الرحمن کی سیاست ان سے لاکھ درجے بہتر ہے ،وہ ہر جگہ جاتے ہیں لیکن صرف بدنام ہیں،جماعت اسلامی مسلم لیگ(ن) کے ہر جرم میں برابر کی شریک ہے ۔پروگرام میں مزید کیا باتیں آپ بھی ملاحظہ کریں: