منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین سینٹ کون؟ راجہ ظفر الحق یا صادق سنجرانی پولنگ جاری، دونوں امیدواروں کو ووٹ برابر ملے تو کسے کامیاب قرار دیا جائیگا

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لئے ایوان بالا میں ووٹنگ جاری ہے ،103 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔تمام اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔خفیہ ووٹنگ شروع ہوئی تو سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا،حکمراں اتحاد کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لئے راجا ظفرالحق اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے

عثمان کاکڑ مدمقابل ہیں جب کہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے انتخابی دوڑ کا حصہ ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔جب کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے نامزد امیدوار راجا ظفرالحق کو نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، جماعت اسلامی اور فاٹا سے 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب اپوزیشن اتحاد میں شامل ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار آج کی ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں اس لیے 103 سینیٹرز پر مشتمل ایوان میں 52 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین سینیٹ بن جائے گا۔سینٹ قواعد کے مطابق اکثریتی ووٹ لینے والا امیدوار ہی کامیاب ہوگا جس کے لئے 53 ووٹوں کا حصول ضروری نہیں، مقابلہ برابر ہونے پر کسی امیدوار کے اکثریت لینے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…