منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن ۔۔بازی پلٹ گئی وہی ہوا جس کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا،عین وقت پر فضل الرحمن نے سب کو حیران کر دیا۔۔بڑا سرپرائز دیتے ہوئے کس کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)جے یو آئی ف کا پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف نے پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کا

وفد مولانا فضل الرحمن کو آخری وقت میں منانے کیلئے ان کے پاس پہنچا مگر فضل الرحمن نے معذرت کرتے ہوئے صادق سنجرانی کی حمایت سے انکارکر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینٹ کیلئے فضل الرحمن آخری امید تھے جس کے بعد اب نمبر گیم ن لیگ کے حق میں جاتی دکھائی دے رہی ہے۔دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ جماعت اسلامی نے اپنے ووٹس اتحادی جماعتوں کے پلڑے میں ڈال دئے۔ادھرایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہیں دیں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام 5 ارکان نے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے سینیٹرزڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم ماونڈی والا کو ووٹ نہیں دیں گےواضح رہے کہ چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی اور راجہ ظفر الحق کے درمیان مقابلہ ہے ،جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدہ کیلئے سلیم مانڈوی والا اور عثمان کاکڑ میدان میں ہیں ،پولنگ کا آغاز اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونیوالا ہے ۔دریں اثنا اس سے پہلے  سینٹ کے 52 منتخب اراکین سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ،

سینٹ کااجلاس  نو منتخب پینل آف پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب خان کی صدارت میں ہوا جس میں 52 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا حلف اٹھانے والوں نے رول آف ممبر پر دستخط کئے سردار یعقوب خان نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے ڈائس بجا کر نئے سینیٹرز کا استقبال کیا سینیٹر عابدہ محمد عظیم ، سینیٹر احمد خان ، سینیٹر انور لال دین ، سینیٹر اسد لال اشرف ،

انوار الحق کاکڑ ، آصف کرمانی ، بحرہ ہند ، دلاور خان ، فیصل جاوید ، فدا محمد ، مولوی فض محمد ، ہارون خان ، ہدایت اللہ حلال احمد خان، امام الدین ، کامران مائیکل ، کوڈا بابر ، کشور بھائی ، رانا محمود الحسن ، رانا مقبول احمد ، سرتاج روغانی ، مرزا محمد آفریدی ، مولوی محمد سرور ، محمد بخش چانڈیو سینیٹر محمد اکعرم ، محمد علی شاہ ، جاموٹ اسد علی خان جونیجو محمد اکرم محمد علی شاہ جاموٹ ،

اسد علی خان ، سینیٹر محمد ایوب ، محمد اعظم خان سواتی ، محمد فروغ نسیم ، سید محمد صابر شاہ ، محمد صادق سنجرانی ، سردار محمد شفیق ترین، محمد طاہر بزنجو ، محمد طلحہ محمود مصدق ملک شاہد حسین ، مشتاق احمد ، مصطفی نواز کھوکھر ، سید ظفر حسین شاہ ، منیب اللہ بازئی ، قرت العین مری ، نزہت صادق شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…