ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

’’اس شخص نے پاکستان کو تباہ کردیا‘‘ مسلم لیگ(ن) کا وہ رہنما جس پرآرمی چیف سب کے سامنے کھل کر برسے،کیا کچھ کہہ دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی جہاں انہیں ایک بریفنگ بھی دی گئی ، اس دوران آرمی چیف کا کہناتھاکہ میں جمہوریت کا سب سے بڑا حامی ہوں لیکن عدالت کی  توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی،اگر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو تمام اداروں کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔ اس دوران آرمی چیف

نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔انگریزی جریدے ’ڈیلی ٹائمز‘ میں امتیاز گل نے لکھا کہ بدقسمتی سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق قوانین میں اصلاحات نہیں کیں، ٹیکس ادا کرنیوالے 12لاکھ افراد کیلئے ٹیکس سے جی ڈی پی کی شرح میں نامناسب تناسب بھی 21کروڑ کی آبادی والے ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے ، وہ اس ملک کیلئے ایک تباہ کن شخصیت تھے تاہم اب گرے لسٹ میں شامل کرنے کو ایک نعمت کے طورپر لینا چاہیے کیونکہ اس نے بہت سی اصلاحات کیلئے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تشدد کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہو، ہم کسی نان سٹیٹ ایکٹر کو کسی بھی طرح کی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا پاکستان کو ایک نارمل ملک سمجھے تو ہمیں تمام پرتشدد شدت پسندوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ آرمی چیف سے جن صحافیوں نے ملاقات کی ان کا تعلق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…