اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے شخص سے متعلق تشویشناک خبر وہ شخص اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ، لیگی کارکنوں نے تھانےمیں اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟ دن چڑھتے ہی بڑی خبر آگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف پر گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ سابق وزیراعظم کی جانب اچھالا گیا جوتا مائیک سے ٹکرا کر ان کے کندے کے اوپر سے گزر گیا تاہم اس موقع پر سکیورٹی پر موجود اہلکاروں اور شرکا نے جوتا پھینکنے والے شخص کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو

جوتے کا نشانہ بنانے کے واقعہ میں تین افراد ملوث ہیں جن کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور انہیں گڑھی شاہو تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔ اپنے قائد نواز شریف پر جوتا اچھالے جانے کے واقعہ کے بعد ن لیگی کارکن مشتعل ہو گئے اور تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے جوتا پھینکنے والے ملزمان پر حملے کی کوشش بھی کی۔ اس دوران پولیس نے مشتعل لیگی کارکنوں کو تھانے سے باہر نکال دیا بعدازاں پولیس نے جوتا پھینکنے والے افراد کی جان کو خطرہ دیکھتے ہوئے انہیں ریس کورس تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں سے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پر جوتا اچھالنے والے افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکنے والا شخص جامعہ نعیمیہ کا فارغ التحصیل طالبعلم ہے جس کی شناخت طلحہ منور کے نام سے ہوئی ہے۔جوتا پھینکے جانے کے واقعے کے بعد نواز شریف نے تقریب سے مختصر خطاب کیا اور واپس روانہ ہوگئے۔دریں اثنا سابق وزیراعظم نواز پر لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر جالگا۔گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا

جو مائیک پر لگنے کے بعد ان کے کاندھے سے رگڑ کھاتا ہوا نیچے جا گرا تھا۔ جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد نے پکڑ لیا جسے تقریب سے باہر لے جانے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف صورتحال پر سخت پریشان ہیں اور فوراً اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے ۔تقریب کے دوران سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی تھی جسے وہاں موجود افراد نے پکڑ کر زد و کوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔بعدازاں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کے بعد سیاہی پھینکنے والے شخص کو چھوڑ دیا گیا۔گزشتہ ماہ 24 فروری کو نارووال

میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا تھا تاہم خوش قسمتی جوتا ان کے قریب سے گزر گیا۔گڑھی شاہو تھانے میں حوالات میں بند نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے شخص کیساتھ لیگی کارکنوں نے کیا سلوک کیا کیا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…