اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا امیدوار اتحادی جماعتوں میں سے ہوگا، نواز شریف نے منظوری دیدی، باضابطہ اعلان کچھ دیر میں کر دیا جائے گا، نجی ٹی وی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نے راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا ہے جبکہ نواز شریف نے
اتحادی جماعتوں کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے امیدوار کو نامزد کرنے کا اختیار دیدیا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین سینٹ ن لیگ کا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ اتحادی جماعتوں میں سے لایا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد حکمران جماعت ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کچھ ہی دیر میں کیا جانا والا ہے۔