بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی نکلے،اس سے پہلے کیا کچھ کرتے رہے؟ حیرت انگیز تفصیلا ت سامنے آگئیں

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور بلوچستان سے آزاد سینیٹرز کے گروپ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد صادق سنجرانی سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی دوست نکلے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں موسٰی گیلانی اور قادر گیلانی کے قریبی دوست بھی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا ۔ صادق سنجرانی وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پبلک ونگ کے سربراہ تھے ۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کے بھی قریبی دوست ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صادق سنجرانی کی سفارش پر موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے فوری بعد آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی قیوم سومرو بھی صادق سنجرانی کی ہی دعوت پر بلوچستان گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق پی پی پی کے دور حکومت میں پرنسپل سیکرٹری اختر لاشاری بھی صادق سنجرانی کے قریبی دوست ہیں ۔اختر لاشاری پیپلزپارٹی کے دور حکومت ختم ہوتے ہی بیرون ملک چلے گئے تھے ۔  تحریک انصاف اور بلوچستان سے آزاد سینیٹرز کے گروپ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد صادق سنجرانی سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی دوست نکلے ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں موسٰی گیلانی اور قادر گیلانی کے قریبی دوست بھی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کو اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…