جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

کس نے کہا تھا کہ شلواریں ۔۔۔۔! مریم نوازراولپنڈی میں خطاب کے دوران شدید مشتعل، عمران خان پر بُری طرح برس پڑیں

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں ٗ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے ٗنوازشریف ایک شیر ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا جانتا ہے ٗ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ٗ اوچھے ہتھکنڈوں پر تب ہی اترتے ہیں جب دلیل ختم ہوجاتی ہے ٗ

ایک مذمتی بیان دینے سے سمجھتے ہو کہ لوگ تمہیں معاف کردیں گے ٗتم نے 4 سال شرمناک کلچر پروموٹ کیا ٗ انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک مذہبی بیان جاری کر دینے سے کیا تم سمجھتے ہو لوگ تمہیں معاف کر دینگے ٗ پچھلے پانچ سال تم نے قوم کو کیا تعلیم دی ہے ٗ کنٹینرز پر چڑھ کر پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے گندی زبان استعمال کر کے شرمناک کلچر متعارف کرایا ٗ کس نے کہا تھا شلواریں گیلی ہو جائیں ٗ کس نے کہا تھا وزیر اعظم ہاؤس سے گردنیں پکڑ کر اس کو باہر نکالو ۔انہوں نے کہاکہ وہ لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں ہے ٗ جس انسان کی سوچ اپنی نہ ہو ٗ نہ اس کے فیصلے اپنے ہو ٗ نہ اس کی زبان اپنی ٗنہ اس کے الفاظ اپنے ٗکیا وہ آدمی آپ کا لیڈر کہلانے کا لائق ہے۔کس نے کہا تھا وزیراعظم ہاؤس سے گردن سے پکڑ کے باہر نکالو ٗاس انسان کا نام لینے کی ضرورت نہیں اور وہ لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں جس کی سوچ، زبان اور فیصلے اپنے نہ ہوں ٗلاڈلے نے تیرہ سینیٹرز کو زر داری کے قدموں میں ڈال دیا ہے ٗ راولپنڈی میں کنونشن اور جلسہ نہیں سیلاب ہے جو تنکوں سے نہیں روکا جاسکتا ٗ مخالفین کے پاس عوام کو بتانے کے لیے صرف جھوٹ، الزام تراشیاں، امپائر کی انگلی کے اشارے اور ہارس ٹریڈنگ ہے ٗ عوام نوازشریف قافلے کا حصہ بن جائیں ٗوعدہ کریں 2018ء میں تمام مہروں ٗ ووٹوں کی پرچی کو بے توقیر کر نے ٗ گالم گلوچ کی سیاست اور بد زبانی کر نے اور الزامات کی سیاست کو دفن کر دوگے ۔ اتوار کو سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں آج کیا دیکھ رہی ہوں ٗ ایک سرے سے دوسرے سرے تک سر ہی سر نظر آرہے ہیں ٗ پنڈی والوں نے کمال کر دیا ہے ۔

مریم نواز نے کہاکہ مجھے ایک اعتراف کر نے دو ٗ جو جذبہ آج دیکھا ہے اللہ کی قسم پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں یہ جذبہ اور جلسہ نہیں ٗ سوشل میڈیا کنونشن نہیں یہ انقلاب کی لہر ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بیداری کی لہر ہے یہ وہ سیلاب ہے جو تنکوں سے نہیں روکا جائیگا ۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کے جذبے میں اتنی شدت آئی ہے آپ کی نوازشریف سے محبت اور نوازشریف سے عشق میں اتنی شدت دیکھ رہی ہو ں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کو غصہ ہے ٗمجھے پتہ ہے آپ کے دل پر چوٹ لگی ہے ٗ آپ کے لیڈر کیساتھ جو کیا گیا مجھے اس کا دکھ ہے ٗانہوں نے کہاکہ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے ۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت سے خوف کھانے والو راولپنڈی میں جذبہ دیکھ لو ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف جن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ان اوچھے ہتھکنڈو ں نے نوازشریف کے چاہنے والوں ٗ ان سے محبت کر نے والو ں اور عشق کر نے والوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حق میں ہر دل سے آواز اٹھ رہی ہے ٗ اس کو مریم نواز کی آواز کی ضرورت نہیں ہے یہ قوم کی آواز بن چکی ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ کا لیڈر نوازشریف بہادر آدمی ہے ٗ شجاعت ہے ٗ دلیر ہے ٗ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا جانتا ہے ٗ آپ اس سے محبت کر نے والے ہو ٗ اس کے نظریئے پر چلنے والے ہو ٗ میں بھی اس لیڈر کی بیٹی ہوں ۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آج میرے دل کو بہت دکھ پہنچا مگر پھر اللہ کے نبی ؐ اور اس پیارے پیغمبر ؐ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ یاد آگئی تو میرے دل کو بہت تسلی ہوگئی ہے ۔ مریم نواز نے کہاکہ اللہ کے نبی حق پر تھے میرا لیڈر اور آپ کا لیڈر بیھ حق کے راستے پر ہے وہ بھی اللہ کے نبی کا غلام ہے جو حق کے راستے پر ہوتا ہے ا س کے راستے میں مشکلات آتی ہیں ٗ ان مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہاتھ اٹھا کر اوچھے ہتھکنڈوں والوں کو پیغام دو ٗ آپ انہیں بتا دیں کہ نوازشریف سے عشق پہلے زیادہ ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کا لیڈر دھونس اور سازشوں سے پیچھا نہیں ہٹا ٗ نہ وہ فتنوں سے پیچھے ہٹا ٗ جب اس کے مخالفین کو دیوار پر لکھی ہوئی ناکامی اورشکست صاف نظر آئی تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ٗاوچھے ہتھکنڈوں پر تب کوئی اترتا ہے جب شکست سامنے نظر آرہی ہو ٗجب دل ہار مان جاتے ہیں ٗ آپ کا دشمن ہار مان چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شکست بر داشت کر نے کیلئے بہت بڑا ظرف چاہیے ہوتا ہے ٗ بہت بڑا حوصلہ چاہیے ہوتا ہے جو نو ن لیگ کے مخالفوں کے پاس نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ گھٹیاں حرکتیں ہمیشہ شکست کھانے والا ہی کرتا ہے ٗجو جیت رہا ہوں جس کو اللہ فتح سے نواز رہا ہوتا وہ گھٹیاں حرکتیں کبھی نہیں کرتا وہ ڈٹ کے کھڑا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج صبح گھناؤنی حرکت کی ہے میں کچھ گھنٹے بعد کھڑی ہوں ہمت ہے تو سامنے آؤ ۔مریم نواز نے کہا کہ میں نے بلٹ پروف گلاس بھی ہٹا دیا کیونکہ نوازشریف اور آپ کے درمیان کوئی نہیں آسکتا ٗنوازشریف کے دشمنوں تم نہایت ڈرپوک اور کم ظرف ہو ٗ چھپ کے وار مت کرو ٗسیاسی میدان میں نوازشریف کا مقابلہ کرو ٗ الیکشن میں نوازشریف کا مقابلہ کرو ٗ جلسوں میں نوازشریف کا مقابلہ کرو ٗ سوشل میڈیا کنونشن سے مقابلہ کرو ٗ ووٹ کے میدان میں مقابلہ کرو ٗ چھپ کے وار کر نے والے کون ہوتے ہیں ؟چھپ کے وار کر نے والے گیدڑ ہوتے ہیں ٗ

ان گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے ۔ انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک مذہبی بیان جاری کر دینے سے کیا تم سمجھتے ہو لوگ تمہیں معاف کر دینگے ٗ پچھلے پانچ سال تم نے قوم کو کیا تعلیم دی ہے ٗ کنٹینرز پر چڑھ کر پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے گندی زبان استعمال کر کے شرمناک کلچر متعارف کرایا ٗ کس نے کہا تھا شلواریں گیلی ہو جائیں ٗ کس نے کہا تھا وزیر اعظم ہاؤس سے گردنیں پکڑ کر اس کو باہر نکالو ۔انہوں نے کہاکہ وہ لیڈر کہلانے کا حقدار نہیں ہے ٗ جس انسان کی سوچ اپنی نہ ہو ٗ نہ اس کے فیصلے اپنے ہو ٗ نہ اس کی زبان اپنی ٗنہ اس کے الفاظ اپنے ٗکیا وہ آدمی آپ کا لیڈر کہلانے کا لائق ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسے پنڈی میں 2013میں منتخب کیا تھا ٗ آج گواہی دیں کیا وہ ایک مرتبہ بھی اپنے حلقے میں واپس آیا ہے ٗ کیا اس نے آپ کے غم اور دکھ میں حال پوچھا ٗ وہ جیتا تھا اور اس کی ذمہ دار ی تھی ٗادھر سے ووٹ اس کو ملا تھا ٗ ووٹ اس کو دیا مگر خدمت کس نے کی ٗ ترقیاتی کام کس نے کروائے ٗ میٹرو بس کس نے بنوائے ٗ ہسپتال کس نے بنائے ٗ فلائی اوور کس نے بنائے ٗ پنڈی کی ترقی میں کس کا ہاتھ ہے ؟ پاکستان کی ترقی کس کا ہاتھ ہے ؟ بجلی کس نے دی ٗ موٹر وے کس نے بنائی ٗ گیس کون لیکر آیا ٗ ایٹمی قوت کس نے بنایا ؟جس پر کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگوائے ۔

اس موقع پر جلسے میں ایک شخص ترازو لیکر آیا جسے مریم نواز نے اپنے پاس منگوایا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ خالی تراز و نہیں یہ انصاف کا ترازو ہے اور اس کا جو پلڑا جھکا ہوا ہے اس میں لاڈلہ بیٹھاہے ٗ یہ وہ ترازو ہے جس میں لاڈلے کا وزن ڈال کر نوازشریف کیساتھ نا انصافی کی گئی ہے ٗ نوازشریف کے ساتھ ظلم ہوا ہے ٗ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا ہے ٗ وہ بنی گالا کا گھر ثابت نہیں کر سکا ٗ اس کی آف شور کمپنی بھی نکل آئی ہے ٗ اس کے اپنے گھر کے کاغذات جعلی نکلے یہ کیسا انصاف ہے ؟ کیا اس انصاف کو مانتے ہو ٗ نوازشریف سے ہونے والی نا انصافی کو مانتے ہو ٗ لاڈلے پر ہونے والے احسانات کو مانتے ہو جس پرکارکنوں نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔

مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف پر دو سال سے مقدمات چل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کیا آپ وٹس ایپ سے بنی ہوئی جے آئی ٹی کے ہیروں کو جانتے ہو ؟جنہوں نے قومی خزانے سے اپنے رشتہ داورں کو پیسے دیکر نوازشریف کیخلاف جعلی کمپنی سے تحقیقات کرائیں ؟پہلے جے آئی ٹی میں مقدمہ چلا ٗپھر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اور پھر نیب میں ٹرائل کا مقدمہ چلا چھ ماہ کا وقت دیا مگر اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ چھ ماہ میں چھ روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے باپ داداد کے اثاثے نہ دکھائیں ٗ اثاثے دکھانے ہیں تو پھر سب کے اثاثے کھولیں ٗ اگر کوئی پانچ روپے کی کرپشن ہے تو وہ دکھائیں ۔انہوں نے کہاکہ نیب کوٹ میں چھ ماہ ختم ہوگئے ۔

مریم نواز نے کہا کہ میری والدہ کو کینسر ہے ٗ ہم نے ایک ہفتے کی چھٹی مانگی ہے چار ماہ ہوگئے ہیں والدہ کو نہیں دیکھا ٗچار ماہ ہوگئے ہیں نوازشریف نے اپنی بیوی کو دیکھا مگر ہمیں جانے نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف آپ کی جنگ لڑ رہا ہے ٗ آپ کے ووٹ کی پرچی کی عزت کیلئے لڑ رہا ہے ٗ آپ کے نمائندوں کی عزت کیلئے لڑ رہا ہے ٗجمہوریت کیلئے لڑ رہا ہے ٗ آئین کی بالادستی اور قانون کی بالادستی کیلئے لڑ رہا ہے ٗ عوامی نمائندوں کو ٹارگٹ کئے جانے کے خلاف لڑ رہا ہے ٗہم نہ شکوہ کرینگے نہ شکایت کرینگے اللہ تعالیٰ پر چھوڑتے ہیں اللہ تعالیٰ فتح دیگا ۔

مریم نواز نے کہاکہ پچھلے دو ہفتوں میں ہزا روں نوجوانوں نے مسلم لیگ (ن)کے سوشل میڈیا سیل کو جوائن کیا ہے جس پر سوشل میڈیاپر کام کر نے والوں بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ بچے قلم اور کمپیوٹرز کے ذریعے نوازشریف کی جنگ لڑ رہے ہیں ٗ شاباش بچو ٗ شاباش ۔مریم نواز نے کہاکہ کل لاڈلے نے سوشل میڈیا کنونشن کیا وہاں خالی کرسیاں پڑی ہوئی تھیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)جب کنونشن کرتی ہے تو شہر کے گراؤنڈ اور شاہراہیں چھوٹی پڑ جاتی ہیں جب مخالفین سوشل میڈیا کنونشن کر تے ہیں ٗ ایک چھوٹا سا کمرہ بھی نہیں بھر سکتے اس میں خالی کرسیاں نظر آتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ لاڈلہ کہتا ہے مسلم لیگ نواز ہماری کاپی کرتی ہے ٗ آؤ شیروں کا سمندر دیکھو ۔ انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) آگے نکل گئی ہے اس سے ہمیں بہت بڑا چیلنج ہے اور ہم نئی سٹریٹجی بنائیں گے ؟کیا سٹیرٹیجک بناؤ گے ٗ پچھلے پانچ سال لوگوں کو بتانے کیلئے تمہارے پاس ہے ہی کیا ؟۔انہوں نے کہاکہ نامہ اعمال میں کیا ہے ؟بیانیہ کے پیچھے دن رات محنت ہوتی ہے ٗ ترقیاتی کام ہوتے ہیں ٗعوامی خدمت ہوتی ہے ٗ نظریہ ہوتا ہے ٗ اس کے پیچھے بہادری ہوتی ہے ٗاسکے پیچھے روا داری ہوتی ہے ٗ اچھی سیاست ہوتی ہے ٗتمہارے پاس کیا ہے ؟ تم کیا سٹریٹیجی بناؤ گے ؟

انہوں نے کہاکہ تمہارے پاس جھوٹ ہے ٗ تمہارے پاس بہتان تراشی ٗ الزامات کی سیاست ہے ٗکیچڑ اچھالنے کی سیاست ہے ٗ تمہارے پاس گند اچھالنے کی سیاست ہے ٗ تمہارے پاس انگلی کے اشارے ہیں ٗ انگوٹھے کی طاقت نہیں ہے ٗ تمہارے پاس سازشوں کے جال ہیں ٗ تمہارے پاس پچھلے چار سالوں میں دھرنا ہے ٗاداروں کے پیچھے چھپنا ہے ٗ ہارس ٹریڈنگ ہے ۔ مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف نہ بکتا ہے نہ بکنے دیتا ہے ٗنہ خریدتا ہے نہ خریدنے کی اجازت دیتا ہے ٗلیڈر وہ ہوتا ہے جو نہ اپنا اور نہ ہی اپنے لوگوں کا سودا کرتا ہے ٗنوازشریف وہ ہے جس نے کسی ممبر کو خریدا نہ اپنے ممبر کو بیچا ہے انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ نے پورے تیرہ سینیٹرز کو زر داری کے قدموں میں ڈال ہے ٗانہوں نے ووٹ کی پرچی کو گروی رکھا ہے ٗ

انہوں نے آپ کے ووٹ کا احترام نہیں کیا ۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف عدل کی بحالی کی جنگ میں سینہ تار کر کھڑا ہے ہر وار سینہ پر لے رہا ہے ٗ آپ وعدہ کریں ٗنوازشریف کے جھنڈے کے نیچے جمع ہونگے ؟اپنے ووٹ کی پرچی کی توقیر کرواؤ گے ٗکسی ادارے کے پانچ ممبر کو اجازت دو گے کہ وہ کروڑوں ووٹوں سے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر گھر بھیج دیں اس موقع پر کارکنوں مسلم لیگ (ن)کے حق میں نعرے لگائے ۔مریم نواز نے کہا کہ تو پھر اٹھیں قافلے کا حصہ بن جائیں ٗ2018ء میں تمام مہروں ٗ ووٹوں کی پرچی کو بے توقیر ٗ گالم گلوچ کی سیاست اور بد زبانی کر نے والے ٗ الزامات کی سیاست کو دفن کر دوگے

انہوں نے کہاکہ وعدہ کریں جس امیدوار کے کندھے پر نوازشریف کا ہاتھ ہوگا اس کا ساتھ د و گے اس کو جتواؤ گے ؟ ۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ میں سوشل میڈیا کے نئے لوگوں کو خوش آمدید کہتی ہوں ۔مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کیساتھ ایک پلاننگ کے ساتھ کیا جارہاہے مگر میں بتانا چاہتی ہوں کہ وہ آپ کے لیڈر کی سیاست نہیں ہے ٗآپ نے ایسے ہتھکنڈو ں کا جواب ووٹ سے دینا ہے نوازشریف نے اقدار کی سیاست کی ہے اور کرتا ہے ٗ آپ نے پیار ٗ محبت اور جمہوریت سے جواب دینا ہے ۔آخر میں مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…