جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کس بات کا اعلان کرنے والے تھے کہ ان پر جوتے سے حملہ کردیاگیا؟ مہتم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیز سے مطالبہ ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر کے سازش اور اس کے ماسٹر مائنڈ کومنظر عام پر لائیں ،نواز شریف نے ختم نبوت کے معاملے پر بات کرنا تھی اورعین ممکن ہے کہ ان کی جانب سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کااعلان بھی کر دیا جاتا،

نواز شریف کو جامعہ میں منعقدہ تقریب میں مدعو کرنے کے معاملے پر اساتذہ اور طلبہ میں کوئی تقسیم نہیں تھی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیمینار کے دوران نواز شریف پر جوتا پھینکنے کاواقعہ رونما ہونے کے بعد علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن اس کا اس طرح اظہار کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ۔ نواز شریف کے بزرگوں کا جامعہ نعیمیہ سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے اور دونوں خاندانوں کے تعلقات ستر سالوں پر محیط ہیں اگر کو ئی سمجھتا ہے کہ اس طرح یہ تعلقات ختم ہوسکتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے ، اس واقعہ سے ان تعلقات پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ نواز شریف اس ملک کے سابق وزیر اعظم رہے ہیں بلکہ جامعہ نعیمیہ کے سابق طالبعلم بھی ہیں ،نواز شریف ہمارے مہمان او رہم ان کے میزبان تھے اور جو واقعہ پیش آیاہے یہ قطعاًاسلام کی سوچ نہیں ۔ اس واقعہ سے جس قدر نواز شریف کو دکھ پہنچاہے اس سے بڑھ کر ہمیں دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ نے ہمیشہ شدت پسندی اور دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور ہم خود دہشتگردی کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ سازش ہے ،ہم سکیورٹی ایجنسیز سے مطالبہ کریں گے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں یہ سازش کہاں تیار کی گئی اور اس کے ماسٹر مائنڈ کون لوگ ہیں انہیں منظر عام پر لایا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک فرد نہیں بلکہ ادارے پر بھی حملہ ہے اس لئے ریاست کو خود قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا چاہیے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے معاملے پر جامعہ نعیمیہ کا موقف بڑا واضح ہے ۔

ہم نے اس سلسلہ میں محمد نواز شریف سے بات کی تھی اور انہیں کہا تھاکہ ختم نبوت پر پالیسی بیان آناچاہیے اور انہوں نے اس پر ضرور بات کرنا تھی عین ممکن تھاکہ وہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیتے ۔ انہوں نے گرفتار افراد کے جامعہ سے تعلق بارے سوال کے جواب میں کہا کہ جامعہ میں بیک وقت 1500طلبہ زیر تعلیم ہوتے ہیں پولیس نے کن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ابھی ہمارے پاس معلومات نہیں تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ جو کوئی بھی ہے ان سے تحقیقات کی جائیں اور انہیں قانون اورضابطے کے مطابق سزا دی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…