ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ آصف کیساتھ پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ پر ن لیگی رہنما مشتعل،عمران خان کے ساتھ اب کیا کچھ ہوسکتاہے؟ رانا ثناء اللہ نے انتباہ کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ذلت کو پہنچ رہے ہیں اس لئیخواجہ آصف کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،ہمیں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا

کہ ہمارے مخالفین ایسی گھٹیا حرکتیں کریں گے ۔یہ جو حرکت ہوئی ہے یہ پی ٹی آئی کے سپانسرڈ لو گ ہوں گے ۔ ایسی حرکت احسن اقبال کے حلقے میں بھی ہوئی اور ہمیں باقی جگہوں پر بھی اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ۔مخالفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حرکت سے خواجہ آصف کی اپنی حلقے میں مقبولیت یا ان کا قدکم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں خواجہ آصف کی جگہ ہوتا تو کہتا کہ اس شخص کو پکڑ لو اوراس کا منہ کالا کر کے اس وقت تک اپنے ساتھ کھڑا رکھتا جب تک میری تقریر ختم نہ ہو جاتی اور پھر کہتا اسے گھر چھوڑ کر آؤ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیرخارجہ خواجہ آصف جیسے ہی خطاب کرنے کے لئے سٹیج پر پہنچے تو ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی ، اس موقع پر شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد کارکنوں نے اس نوجوان کو پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی ، اس موقع پر پولیس نے آکر اس نوجوان کو گرفتارکرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا اور اس کا کس سیاسی جماعت سے تعلق تھا تاہم موقع پر موجود کارکنوں نے اس نوجوان کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…