لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے طرز عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ فوج طلب کر لے گی ان خیالات کا اظہار دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج بہت کوشش کر رہی ہے کہ وہ ملکی سیاست سے خود کو الگ رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا س بات کا ڈر ہے کہ
کہیں عدالت کے لیے یہ سٹیج نہ آجائے کہ عدالت تعاون کے لیے فوج کو طلب کر لے، عدالت کو آئین نے یہ اختیار دیا ہے کہ فوج کی مدد طلب کر سکتی ہے۔ نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ یہ سب کچھ نہ کریں تو پھر کیا کریں ان کو پتہ ہے کہ ان کے خلا ف کیس ہیں۔ ان کے خلاف فیصلے بھی ہوں گے۔ دنیا کسی اور جگہ کھڑی ہے اور پاکستان میں نواز شریف اور ان کی بیٹی پاکستان کو کسی اور جگہ پر لے جانا چاہتے ہیں۔