پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے 12 ارکان نے اپنی وفاداریاں تبدیل کیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ان ارکان کے بارے میں رپورٹ کے پی کے حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو بھیج دی ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 61 میں سے 49 ارکان نے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیے اور 12 ارکان نے دوسری جماعتوں کے امیدواروں
کے حق میں ووٹ دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چھ ارکان تھے، پیپلز پارٹی کے ایک رکن نے دس اور دوسرے نے نو ووٹ لیے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے 8 ایم پی ایز نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو ووٹ دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ان ارکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔