سابق وفاقی وزیر سمیت 4 اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں شامل،اربو ں روپے کی کرپشن کے الزامات، حیرت انگیزانکشافات

26  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی سمیت 4 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کی قیمتی اراضی سستے داموں لیز پر دینے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق چیئرمین ریلوے بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جی ایم ریلوے میجر جنرل ریٹائرڈ حامد حسن بٹ اور برگیڈیئر (ر) اختر علی

کے نام ای سی ایل میں آگئے۔نیب نے 2 روز قبل ہی ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزرات داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث ان افراد کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔ملزمان پر قومی خزانے کو 2 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہچانے کا الزام ہے۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی پرویز مشرف کے دور میں وزیر مواصلات رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…