اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

یہ کیسے عام انتخابات میں غیر جانبدار رہیں گے؟احد چیمہ کی گرفتاری کے بعدسول افسران کی ہڑتال کے پیچھے کس کاہاتھ ہے؟اعتزاز احسن کے انکشافات

datetime 25  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعدسول افسران کی ہڑتال کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے ، یہ اقدام ریاست کے خلاف بغاوت ہے جس پر انہیں ملازمت سے برطرف اور انکے خلاف بغاوت کے مقدمات درج ہونے چاہئیں ،آئندہ آنے والی حکومت ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والے افسران کے خلاف نہ صرف مقدمات کااندراج کرائے گی بلکہ انہیں ملازمت سے بھی برطرف کرے گی ۔

دو روزہ لٹریری فیسٹول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد سول افسران کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال حکومت کی ایماء پر کی جارہی ہے ۔پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب پبلک سرونٹ نے ہڑتال کا عندیہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ غلام مصطفی کھر کے دور میں پنجاب کی پولیس نے ہڑتال کی کال دی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا تھاکہ اگر پولیس والے نو بجے تک تھانوں میں واپس نہ آئے تو پیپلز پارٹی کے کارکن تمام تھانوں میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جس کے بعد پولیس اہلکار پونے چھ بجے ڈیوٹیوں پر واپس آنا شروع ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سول افسران کا حالیہ اقدام ریاست سے بغاوت ہے اور اس میں وفاقی اور صوبائی حکومت شریک ہیں ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا جانا چاہیے تھا اوروفاقی حکومت انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ 1946میں جب آزادی کی تحریک زوروں پر تھی اس وقت قائد اعظم محمد علی جناح نے سرکاری افسران کو قلم چھوڑ ہڑتال کا حکم دیا تھا لیکن ان بابوؤں نے اس وقت ہڑتال نہیں کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف میں کون سا کرشمہ ہے کہیں یہ چوروں کا سردار تو نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعید مہدی ، سلمان فاروقی ، احمد صادق سمیت دیگر اعلیٰ سول بیورو کریٹس گرفتار ہوئے لیکن کسی نے ہڑتال نہیں کی ۔ نواز شریف اور شہباز شریف لاڈلے نہیں

بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔ ان کے بندے کو پکڑ لیا گیا کیونکہ احد چیمہ کے بغیر ان کی حکومت نہیں چل سکتی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو ثابت ہو گیا کہ کون کون سے افسران وزیر اعلیٰ کے ملازم ہیں ،یہ کیسے عام انتخابات میں غیر جانبدار رہیں گے اور ایک ایک نام سامنے آیا ہے ۔ آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ ہڑتال کرنے والے افسران کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج کرائے گی بلکہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کر کے برطرف بھی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…