اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کا نواز شریف کیخلاف فیصلہ ،اداروں کے مابین تصادم کی فضاء کا خاتمہ چاہتے ہیں تو پھر یہ کام کریں،معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے اہم مشورہ دیدیا

datetime 25  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ عوام اداروں کے مابین تصادم کی فضاء کا خاتمہ چاہتے ہیں،اختلافات کے باوجود سچائی کاراستہ اختیار کرکے بحران سے نکل سکتے ہیں،عدلیہ کے زیادہ فیصلے ملک کے حق میں آئے ،پاکستان میں 9سال تک آئین کا نہ بننا خرابیوں کی وجہ ہے ملک تقسیم ہواتو ہم نے آئین بنایا ،سپریم کورٹ کا نواز شریف کے خلاف فیصلہ کمزور دلیل پر ہے الیکشن عوام کا حق ہے مسائل کے حل کے لیے الیکشن کی طرف جانا چاہیے ،

سینٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے چاہئیں ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں گڈ گورننس نہیں ہے گڈ گورننس ہوگی تو مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے ۔وہ پائنا کی جانب سے منعقدہ تقریب’’ملکی اداروں میں ہم آہنگی کافروغ ‘‘کے موضوع پر گفتگو کررہے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پائنا کے سیکرٹری جنرل الطاف حسن قریشی نے کہا کہ پاکستان انسیٹیوٹ نیشنل آفئیرزکا اس تقریب کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ ملک کو اس وقت اداروں کے مابین تصادم کی جس بحرانی کیفیت کا سامنا ہے اس سے نکلنے کے لیے مفید آراء لی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جوصورتحال بن رہی ہے ڈر ہے کہ قومی ادارے آپس میں ٹکرا نہ جائیں اداروں کے مابین جو توازن اور اعتماد ہونا چاہئے تھا وہ نظر نہیں آرہا اور باہمی احترام کے رشتے کا فقدان ہے اداروں کی جانب سے جو صورتحال نظر آرہی ہے اس میں اشتعال کا پہلوہے،ہم آہنگی اور احترام کا کلچر ختم ہوتا جارہاہے اس صورتحال کے مداوا کیلئے کیا کیا جائے کہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پایاجاسکے اس مقصد کے لیے تجاویز دیتے ہوئے معروف کالم نویس الطاف حسن قریشی نے کہا کہ ایک ایسی قومی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے ایسی صورتحال میں کونسل اپنا کردار ادا کرسکے۔انہوں نے کہا کہ غیر جانب دار صحافیوں کا ایک گروپ تشکیل دینا چاہئے جو اس کشید گی کے خاتمے کے لیے قومی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کرے نیشنل ڈائیلاگ بہت ضروری ہے تاکہ بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لیے کوئی راستہ نکالا جاسکے

سیاسی جماعتوں کو اپنے تنازعات عدلیہ میں لیکر نہیں جانا چاہئے جس سے حالات بگڑ رہے ہیں اور اخلاقی رویوں ،اخلاقی قدروں کا فقدان نظر آرہا ہے اور جو قوتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں ان تک یہ پیغام جانا چاہئے کہ پاکستانی قوم آپ کے دام فریب میں نہیں آئے گی،دیگر مقررین جن میں پروفیسر شبیر انور،رؤف طاہر ،محمد مہدی،جاوید نواز،رحمت علی مجاہد،پروفیسر ڈاکٹر رشید احمداورسجاد میر شامل تھے نے اپنی آراء دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بحرانوں سے نکلنے کے لیے تعمیری سوچ اور عوامی آگاہی بہت ضروری ہے

پاکستانی قوم نے ماضی میں بھی ایسے بہت سے بحرانوں کا سامنا کیا ہے اور ان سے نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے ہرادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے جب اداروں میں سیاسی فیصلے کرنے لگیں تو کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔عدالتوں کو جواب درجواب میں نہیں پڑنا چاہئے یہ عدالتوں کے شایانِ شان نہیں۔عوام عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور نفرتوں کا بھی اظہار کرتے ہیں قانون کی عمل داری کے لیے عوام کو ایک ہونا چاہئے غیر جانب دار اہل قلم کا ایک چیمبر بننا چاہئے جو اس صورتحال سے نکلنے میں اپنا کردار ادا کرے

پارلیمنٹ نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو اسے کرنا چاہئے تھا۔مسائل کے حل کی جگہ پارلیمنٹ ہے اس مسلے کا حل بھی پارلیمنٹ کو ہی نکالنا ہوگا۔عدالت کا کام تفتیش کرنا نہیں ملک میں ایسا خود مختار اور آزاد ادارہ ہونا چاہئے جو غیرجانبداری کے ساتھ سب کا احتساب کرے سیاستدانوں نے پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہئے تھا جس کی وجہ مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔سیاستدان اب بھی پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے مل بیٹھیں تو تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے مقررین نے تجاویز دیں کہ سینٹ کے انتخابات بھی براہ راست ہو نے چاہئیں اور ایسی سیاسی جماعتیں جو عام انتخابات میں پانچ فیصد سے کم ووٹ لیں ان کو ختم کردینا چاہئے۔کونسل آف کامن انٹرسٹ کوبھی فعال کیا جانا چاہئے اور مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ کے فورم کو استعمال کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…