اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہاہے کہ سی پیک دونوں ملکوں کے عوامی رابطوں اور دوستی کا بھی ذریعہ ہے ٗ منصوبہ عوام کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوگا ٗ سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے ٗچینی حکومت اور عوامی سی پیک کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ اتوار کو چینی سفیر ژاؤ جنگ نے سی پیک کلچرل کاررواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی
پیک کلچر کاررواں کی افتتاحی تقریب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں کے عوامی رابطوں اور دوستی کا بھی ذریعہ ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری سے باہمی اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہورہا ہے۔ژاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے ٗچینی حکومت اور عوامی سی پیک کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔