اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ نا اہلی اور پارٹی صدارت سے فارغ کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کو مضبوط کرے گاجب یہ سوال نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے معروف پروگرام خبردار کے میزبان آفتاب اقبال سے پوچھا گیا کہ اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے جو موقف اور پوزیشن اختیار کی جا رہی ہے وہ نہایت ہی مضحکہ خیز ہے۔ ن لیگ والے سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کی حکومت کا سیاسی طور
پر تختہ الٹا گیا ہے۔ آفتاب اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پہلی بار زندگی میں باقاعدہ طور پر اندر ہونے جا رہے ہیں وہ بھی فنانشل کرپشن کی پاداش میں۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف کی پاس کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اب دلوں کے وزیراعظم رہے، آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو نشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایک نشہ ہے، آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پھر ن لیگ والوں کا نشہ ایک منٹ میں ہرن کر دیاہے۔