لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے مبینہ کرپشن پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب اس وقت ایکشن میں ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن پر نیب نے ایکشن لے لیا ہے، نیب نے سپورٹس بورڈ اور کرسچین ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائٹی میں
کرپشن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس کرپشن پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف باقاعدہ طورپر انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ان کے خلاف الزام یہ ہے کہ پاکستان سپورٹس میں بدعنوانیاں کیں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف ٹھیکوں میں من پسند افراد کو ٹھیکہ دیا، ان کے خلاف یہ بھی الزام ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی، لیاقت جمنزیم اس کے علاوہ مختلف کھیلوں کی جو فیڈریشنز تھیں ان کو مالی گرانٹ اور وزراء ، سیکرٹریز ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور دیگر کے خاندانوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک کے دورے کروائے اس کے علاوہ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہوئی، کھلاڑیوں کی تربیت کے بجائے کاغذی کیمپس کا انعقاد، فنڈز میں خورد برد کی گئی۔ کرسچین ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن پر انیتا عرفان کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔ نیب نے مبینہ کرپشن پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب اس وقت ایکشن میں ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ کرپشن پر نیب نے ایکشن لے لیا ہے رپورٹ کے مطابق اس کرپشن پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف باقاعدہ طورپر انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں