پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں پوری ن لیگ کی جان ہے‘‘۔ نیب ہیڈ کوارٹر پر رینجرز کی سکیورٹی کیوں بڑھا دی گئی؟ لاہور کا کون سا ن لیگی ایم این اے ہے جس کے ذمہ نیب آفس پر حملے کرنے کی ذمہ داری تھی؟ معروف صحافی کے انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کیا گرفتار ہوئے ہیں ان کو نیب سے زندہ یا مردہ باہر لانے کے لیے زمین اور آسمان ایک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)

کے لیے احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں ساری ن لیگ کی جان ہے، سینئر صحافی غلام حسین نے کہا کہ یہ لوگ یونین کونسل کی سطح پر جلوس اور دھرنے کی شکل میں بندے اکٹھے کر رہے تھے، اس کے بعد انہوں نے افضل نامی ایم این اے کے ذمہ لگایا کہ آپ نے نیب کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنا ہے جب یہ تشویشناک خبریں پھیلیں تو نیب نے وزارتِ داخلہ سے گزارش کی کہ ہمیں رینجرز، ایف سی یا فوج دی جائے، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا نے سمری منظور کر لی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کو منظوری کے لیے بھیجی کہ نیب ایک اہم ادارہ ہے اسے رینجرز دی جائے تاکہ کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو، وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس پر ایک نوٹ لکھ دیا کہ ہم نیب کو رینجرز نہیں دیں گے۔ سینئر صحافی چودھری غلام حسین نے کہا کہ نیب اس ملک اور ریاست کا ادارہ ہے، اس نے خود اپروچ کی، انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات اور باخبر ذرائع یہ کہتے ہیں کہ نیب کے ہیڈ کوارٹر پر رینجرز کے دستے پہنچ چکے ہیں، سینئر صحافی غلام حسین نے کہا کہ غالباً کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی منظوری سے یہ دستے وہاں تعینات کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…