ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد حکمران جماعت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ کھلبلی مچ گئی

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں ملوث سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے اس ڈیٹا کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، ذرائع کیمطابق نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے حاصل کیے گئے ڈیٹا میں ملزم بیورو کریٹ احد چیمہ کی پنجاب حکومت کی بعض اعلیٰ شخصیات کے درمیان ہونے والیگفتگو کے ریکارڈ سمیت آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ریکارڈ شامل ہے۔

دریں اثنا پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن میں ملوث ہونے پر گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف چند روز میں مزید 4ریفرنس دائر کئے جائیں گے جبکہ ملزم کے دو ممالک ترکی اور پرتگال میں بینک اکاؤنٹس کا کھوج بھی لگا لیا گیا ہے۔ مزید سینئر افسران کی مختلف پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن پر گرفتاری بھی متوقع ہے۔ اخبار کی تحقیقات کے مطابق نیب پنجاب نے احد چیمہ کے خلاف 4مزید ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ان ریفرنسز میں لاہور میٹر بس ، حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ ، اورنگ لائن میٹرو ٹرین اور رنگ روڈ تعمیر کا منصوبہ شامل ہیں۔ ایک سینئر افسر نے بتایا یہ ریفرنس آشیانہ اقبال میں لئے گئے احمد چیمہ کے 11روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران داخل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرو بس ملتان، میٹرو بس راولپنڈی ،اسلام آباد اور نندی پور کی انکوائریز نیب میں چل رہی تھیں جن کو باقاعدہ انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان پراجیکٹس میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کو چند روز میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چار سینئر افسروں نے راولپنڈی میٹرو ، ملتان میٹرو، نندی پور پلانٹ مکمل کرائے۔ رنگ روڈ منصوبے کی زمین ایکوائر کرانے میں مبینہ کرپشن پر بھی ایک اعلیٰ کو تفتیش کیلئے بلایا جائے گا۔پنجاب کے موجودہ دور کے تین اعلیٰ افسروں کو بہت جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پنجاب کی پاور کمپنیوں کے دیگر سربراہان کو بھی شامل تفتیش کرنے کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک دوسرے سینئر افسر نینام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کا فیصلہ چار روز قبل ہو چکا تھا اور ان کو مبینہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے سے ایک روز قبل ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا، نیب نے ان کے بیرون ممالک دو اکاؤنٹس کا کھوج بھی لگا لیا ہے۔ پنجاب حکومت میں تعینات ایک سینئر افسر نے بتایاکہ تین روز قبل 180ایچ پر ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں پنجاب میں اہم پوسٹوں پر تعینات افسران کی متوقع گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور اسی اجلاس میں احد چیمہ کے بیرون ملک جانے کی تجویز زیر بحث آئی تھی اور انہوں نے جمعرات کی رات لندن کیلئے فلائی کرنا تھا لیکن اس سے قبل گرفتاری عمل میں آگئی۔

احد چیمہ کی گرفتاری پر ان کی عدالت میں پیشی کے دوران شدید ردعمل دکھانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں تعینات صوبائی افسران کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پیغام دیا گیا تھاکہ وہ جمعرات کے روز پینٹ شرٹ اور ٹائی کے لباسمیں اکٹھے ہوں جس سے صوبائی سروس کے افسران نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ جمعرات کے روز چیف سیکرٹری آفس سے تمام ڈویڑنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ تمام سول انتظامی افسران (پروونشل مینجمنت سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس)کو حکم دیں کہ وہ جی او آر ون میں بی کام کلب میں جمع ہو اور دفاتر میں کوئی کام نہ کریں۔ رابطہ کرنے پر پی سی ایس ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتای اکہ میسج ہمیں ایا لیک بی اے ای ایسوسی ایشن کی طرف سے کوئی باقاعدہ دعوت نہیں دی گئی جب فارمل دعوت دی جائے گی تو ہم اپنی ایگزیکٹو باڈی کی منظوری سے آئندہ لا ئحہ عمل دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…