اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کے مرکزی ملزم سلمان ڈار کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم کو سٹی ڈویڑن انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف پر2008ء میں خود کش حملہ کرنے والے مرکزی ملزم سلمان ڈار کو گزشتہ روز سٹی ڈویژن انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار کرلیا،
ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک میں شامل تھا جبکہ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 9سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا،ملزم سلمان ڈار کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے،ملزم نے 2008ء میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے لیے تین خودکش گاڑیاں تیار کی تھیں۔