بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کیا ریحام خان (ن) لیگ میں شامل ہورہی ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں دھماکہ خیز انکشاف، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی تجزیہ کار خاور گھمن نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان کے آج کل مسلم لیگ ن سے بہت زیادہ روابط ہیں۔وہ آج کل لاہور اور اسلام آباد کے کافی چکر لگا رہی ہیں  اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ریحام خان کے حکومتی پارٹی کے اہم رکن سے روابط  ہیں ۔عین ممکن ہے کہ انہیں ایک ذمہ داری بھی دے دی جائے۔ خاور گھمن نے کہا کہ جیسے جیسے ملک نئے الیکشن کی طر ف جا رہا ہے

آپ دیکھیں گے کہ ریحام خان کا حکومتی جماعت میں کردار بڑھ جائے گا۔دریں اثنا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے عمران خان اور ریحام خان کی زندگی کے پوشیدہ گوشوں کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ریحام خان سے شادی کے بعد ان سے خوفزدہ ہو گئے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میری زندگی ایک ڈرائونی فلم کی مانند ہو چکی ہے ۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر پر تشدد کیا تھا۔ مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان کے پہلے شوہر نے انکشاف کیا تھا کہ ریحام خان نے ان پر   پلیٹ دے ماری تھی اور وہ اس پلیٹ کی زد میں آنے سے بچ گئے اور پلیٹ سیدھی دیوار پر جا لگی اور دیوار جہاں پلیٹ لگی تھی وہاں سے ٹوٹ گئی، پھر ریحام خان نے بچوں کا ایک کھلونا اٹھا کر ان کو مارا جو ان کے بازو پر لگا جس سے ان کا بازو شدید متاثر ہوا۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نہایت سخت خاتون ہیں ، انہوں نے ریحام خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر بریک کی تھی تو اس وقت ایک نجی ٹی وی کے اینکر ستار کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے مجھے بے نقط سنائی اور کہا تھا کہ عارف نظامی مجھ سے جیلس ہیں کہ ایک نوجوان خاتون ان کا روزگار خراب کرنے آگئی ہے ایسی مکھیوں کو تو میں بائیں ہاتھ سے مسل کر رکھ دیتی ہوں۔واضح رہے کہ عارف نظامی ہی وہ پہلے صحافی تھے جنہوں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر بریک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کا نکاح ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ خبر بریک ہونے کے بعد عمران خان نے شادی کی تردید کی تھی جبکہ ریحام خان نے عارف نظامی کی خبر کو ایک انٹرویو کے دوران من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان پر پروفیشنل جیلسی کا الزام عائد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…