ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

گھر سے بھاگ کر ترکی جانے والے 7نوجوان گرفتار ،ایک نوجوان کا جب میسنجر چیک کیا گیا تو کیا ملا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(آن لائن)گھر سے بھاگ کر ترکی جانے والے پشاور کے سات نوجوان چشمہ چیک پوسٹ پر پولیس نے پکڑ لیئے تفتیش کے لیئے تھانے منتقل ایک نوجوان کے میسینجر پر ترکی میں ایک انسانی سمگلر سے رابطے تھے بچوں کو پورنو گرافی میں استعمال کیئے جانے کا پروگرام تھا معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز کندیاں پولیس کو کے پی کے سے اطلاع ملی کہ پشاور کے سات بچے گھر سے بے روزگاری سے پریشان ہو کر براستہ پنڈیچشمہ ڈیرہ

اورکوئیٹہ کے راستے ایران سے ترکی جانا چاہتے ہیں جس پر پولیس نے ایک بس کو چشمہ چیک پوسٹ پر روکا تو مذکورہ بالہ نوجوان 15سالہ شاہد،22 سالہ عمران11سالہ جاوید،15ساجد،15سالہ یمن13 سالہ ساحل اور وہاب موجود پائے گئے وہاب کے ترکی میں ایک موجود شخص اسماعیل سے میسینجر پر رابطے تھے جو کہ باقی دوستوں کو ترکی غیر قانونی لے جانا چاہتا تھا مگر گھر والوں کی کے پی کے اور پنجاب پولیس کو اطلاع دینے پر چشمہ چیک پوسٹ پر دھر لیئے گئے جنہیں کندیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر تفتیش کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا گیا بچوں کے والدین نے کندیاں پولیس کے ایس ایچ او محمد وقاص کا انکی حوالگی پر انکا اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ ان بچوں کو ترکی میں پورنو گرافی کے مکروہ دھندے میں استعمال کیا جانا تھا مگر وہ پولیس کے ہتھے چڑھ کر بچ گئے اور اگر وہ کسی نہ کسی طرح ترکی پہنچ جاتے تو پھر انکی وطن واپسی ایک خواب بن جاتی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات ایسے رونما ہوچکے ہیں جب انسانی سمگر شہریوں کو حسین خواب دکھا کر یورپی ممالک لے جاتے ہیں لیکن راستے میں ان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا جاتا ہے ۔حال ہی میں لیبیا میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں متعدد پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…