ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نادرا عثمان مبین بھیس بدل کر نادرا آفس کی لائن میں لگ گئے، عملے نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ حیرت انگیز صورتحال، بڑے بڑوں کی شامت آ گئی

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عوامی شکایات پر عام آدمی کا روپ دھار کر مختلف سینٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے کے ناروا رویہ کو خود دیکھا، اس موقع پر انہوں نے نادرا کی ایک خاتون ملازمہ اور دو افسران کو معطل کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کچھ ماہ پہلے ہی کھولے جانے والے سائٹ نادرا میگا سینٹرز پر قطار میں کھڑے ہو کر کاؤنٹرز تک پہنچے جہاں دو کاؤنٹرز پر عملہ ہی موجود نہیں تھا۔ جب عثمان مبین نے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دی تو

وہ مسترد کر دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عملہ کی عدم حاضری اور شہریوں سے ناروا سلوک پر دو افسران کو معطل کر دیا۔ جب چیئرمین نادرا لیاقات آباد نادرا سینٹر پہنچے تو وہاں انہوں نے دیکھا کہ نادرا کی خاتون افسر شاہین اختر نے ایک لاڑکانہ سے آئے ہوئے شہری کا شناختی بنانے سے انکار کر دیا، جب چیئرمین نادرا نے خاتون افسر کا شہری کے ساتھ یہ رویہ دیکھا تو اسے نوکری سے برطرف کر دیا، چیئرمین نادرا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا شہری ملک کے کسی بھی نادرا سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…