جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیاگیا،حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ،بات بڑھ گئی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف میدان میں آگئی،احد چیمہ کی رہائی تک ہڑتال شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق پی آر اے نے بھی سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز سے کام بند کر دیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک احد چیمہ کو رہا نہیں کیا جاتا کام بند رکھا جائے گا۔ پی آر اے کے اس اقدام سے پنجاب کو سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے ۔

دریں اثناء لاہور میں منعقد ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اورچیف ایگزیکٹو آفیسر قائد اعظم تھرمل پاور لمیٹڈ احد چیمہ کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ یہ گرفتاری بلا جواز اور غیر قانونی ہے اور نیب نے اس ضمن میں اختیارات کا نا جائز استعمال کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے اس امر کا اظہار کیا کہ احد خان چیمہ پنجاب حکومت کے فرض شناس، محنتی اور دیانت دار افسر ہیں اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ تیاری اور تکمیل میں ایک دنیا ان کی معترف ہے۔ حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لےئے جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں احد چیمہ کا نمایاں کردار خاص طور پر مسلمہ ہے۔کابینہ نے اس امر پر گہری تشویس کا اظہار کیا کہ ان اقدامات کے ذریعے بیوروکریسی میں خوف وہراس کی فضا قائم کر کے عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔ کابینہ کے اراکین نے کہا کہ وہ احد چیمہ کی گرفتاری سمیت ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ناانصافی اور امتیازی سلوک کا نشانہ بننے والے افسران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں توانائی سمیت عوامی فلاح و بہبود میں احد چیمہ کی خدمات کو متفقہ طور پر سراہا گیا۔

کابینہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ا یسے مقدمات میں پہلے انکوائری کی جاتی ہے اس کے بعد تفتیش کا عمل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ریفر نس دائر کیا جاتا ہے اور بعد میں احتساب عدالت کی طرف سے فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس مقدمے کے پہلے مرحلے پر جبکہ انکوائری کا عمل شروع ہوا ہے اور نیب کی طرف سے صرف الزامات لگائے گئے ہیں آخری تین مراحل تک پہنچے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنا بریں کابینہ کے نزدیک احد چیمہ کی گرفتاری کا عمل بلا شک و شبہ امتیازی اور جانب دارانہ سلوک کا مظہر ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب، نیب کی طرف سے احد چیمہ کی غیر قانونی گرفتاری کے مسئلے پر فی الفور وفاقی حکومت سے رجوع کریگی اور مطالبہ کرے گی کہ وہ اس ضمن میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اجلاس میں اس مسئلے کو پنجاب اسمبلی میں بحث کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ احد خان چیمہ اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن اخلاقی اور قانونی مدد مہیا کی جائے گی، اجلاس نے اس ضمن میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…