بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کسی کا عہدہ خواہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ قانونی راستے کی دیوار نہیں بن سکتا ،نیب کی تمام کارروائی قانون کے مطابق ہو گی، نیب نے احد چیمہ کے بارے میں واضح بیان دے دیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی موجودہ پالیسی کی بنیاد کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھنا اور ہر شخص کی عزت و نفس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے ، احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی انہیں انتہائی عزت و احترام کے ساتھ وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد نیب آفس میں منتقل کیا گیا جہاں ان کو ادویات ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فراہم کی گئیں ۔

ترجمان نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گناہ اور بے گناہی کا فیصلہ عدالے مجاذ نے کرنا ہے مگر بادی النظر میں بدعنوانی کے چند مبینہ طور پر سنگین الزامات میں احد چیمہ کی گرفتاری نیب کو مطلوب تھی جس میں مبینہ طور پر ان کا اہم کردار رہا ہے ۔ احد چیمہ پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بد عنوانی کا الزام ہے جس کیلئے شواہد اکٹھے کرنا اور جامع تفتیش کی قانون نیب کو مکمل اجازت اور اختیار دیتا ہے ،احد چیمہ کی گرفتاری کسی صورت بھی ائینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ، بدعنوانی کے مقدمات میں تفتیش کرنا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا نیب کی بنیادی فرائض میں شامل ہے جس سے پہلو تہی نہیں کی جا سکتی لیکن نیب بحیثیت ادارہ اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ نیب کی تمام کارروائیاں صرف اور صرف قانون کے مطابق ہوں گی لیکن کسی کا عہدہ خواہ وہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ نیب کے قانونی راستے کی دیوار نہیں بن سکتا ، یہ امر ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ احد چیمہ کا معاملہ عزت ماب لاہور ہائیکورٹ کے سامنے ہے کیونکہ اس ضمن میں ایک رٹ دائر کی گئی ہے لہٰذا مقدمے کے میرٹ پر کوئی تبصرہ کرنا ممکن نہیں۔  قومی احتساب بیورو  کی موجودہ پالیسی کی بنیاد کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہ رکھنا اور ہر شخص کی عزت و نفس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے ، احد چیمہ کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی انہیں انتہائی عزت و احترام کے ساتھ وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد نیب آفس میں منتقل کیا گیا جہاں ان کو ادویات ، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فراہم کی گئیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…