فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے معروف برانڈ کی دکان میں ٹرائی روم سے کیمرہ برآمد ہونے پر ڈپٹی کمشنر ٹیم کی انسپکشن مکمل ہو گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں چونکا دینے والے حقائق منظر عام پر آئے ہیں،
رپورٹ کے مطابق متعدد جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے ٹرائی رومز کے انتہائی قریب نصب ہیں، کہیں دیواروں پر اور کہیں چھتوں میں سوراخ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند ٹرائی رومز کی دیواروں میں دراڑیں بھی پائی گئیں، مختلف زاویوں سے نصب ٹیڑھے شیشوں سے بے پردگی کا باعث بننے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق مخصوص بناوٹ کی چھتیں بھی کیمرہ چھپانے کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں، چند ایک ٹرائی روم کے پیچھے دروازے اور متعدد بطور کچن بھی استعمال ہوتے ہیں، چھ رکنی کمیٹی نے رپورٹ میں سفارشات بھی مرتب کی ہیں، فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سروے ہی اس لیے کرایا کہ اس کی ریکومنڈیشن آئیں اور جو ہم فیصل آباد بھجوائیں گے وہ بھی آپ کو سامنے نظر آ جائیں گی اس پر ہم نے مکمل قانون سازی کر لی ہے، چھ رکنی کمیٹی نے 58 شاپنگ مال کے ٹرائی روم کے سینکڑوں ٹرائی رومز کے انسپکشن کی رپورٹ پیش کی، ٹرائی رومز کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ کرنے، خالی رکھنے اور باقاعدگی سے چیک کرنے کی سفارشات بھی کی گئیں۔