جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’کیلبری فونٹ ‘‘ کے معاملے کا ڈراپ سین،احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت، سب کچھ سامنے آگیا

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ رابرٹ ریڈلی کا بیان قلمبند کر لیا گیا جبکہ جرح جاری ہے۔ گواہ نے بتایا کہ فرانزک ہینڈ رائٹنگ ایسکپرٹ ھوں کوئسٹ سالیسٹر نے 30 جون 2017 کو دو ڈکلیریشن کا موازنہ کرنے کا کہا،نیلسن اور نیسکول کے دونوں ڈکلیریشن پر تاریخوں کی تبدیلی کا موازنہ بھی کیا،

رابرٹ ریڈلی نے کہا کہ دونوں ڈکلیریشن میں دوسرا اور تیسرا صفحہ الگ سے بنایا گیا، یہ ناممکن تھا کہ بتایا جائے کہ کون سا صفحہ اصل ہے، دوسرے اور تیسرے صفحہ پر موجود تاریخوں میں تبدیلی کی گئی،2004 کو تبدیل کرکے 2006 بنایا گیا، چار کو چھ بنایا گیا، رابرٹ ریڈلے نے کہا کہ دونوں صفحات میں سے دوسرے صفحہ دستخط بھی مختلف تھے، دستاویزات پر 2 کی بجائے 4 سٹیپلر پن کے سوراخ تھے ظاہری طور پر ایسا لگتا ھے کاغذات تبدیل کرنے کے لیے کارنر پیس کھولا گیا میں نے دستاویزات کا ٹائپنگ فانٹ کا بھی جائزہ لیا ڈکلیریشن کی تیاری میں کیلبری فانٹ استعمال کیا گیا، کیلبری فانٹ پرائمری طور پر وزٹا ونڈو میں استعمال ھوا جو 31 جنوری 2007 تک کمرشل بنیادوں پر موجود نہیں تھا ٹائپنگ کے دوران کیلبری فانٹ ڈیفالٹ ٹائپنگ فانٹ استعمال کیا گیا، کمپیوٹر 2007 میں ونڈو سیون میں کیلبری فونٹ آٹو میٹکلی استعمال کرتا تھا جب تک تبدیل نہ کیا جائے،یہ ڈکلیریشن 31 جنوری 2007 پہلے سے کمرشل طور پر تیار نہیں ہو سکتے،رابرٹ ریڈلے ہر جرح کرتے ہوئے خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا کہ گواہ کے پاس بیان کی کاپی کیوں ہے،اس کا مطلب ہے گواہ کو ڈکٹیٹ کیا جا رہا ہے، گواہ نے کہا کہ نیب تفتیشی افسر کو نہیں بتایا کہ آف شور کمپنیوں کے ڈیکلریشن راجہ اختر کی لا فرم سے ملے ،سوال ہوا کہ پراسیکیوٹرز سے کب ملاقات ہوئی ،راجہ اختر کے کہنے پر سردار مظفر اور امجد پرویز سے منگل کو ملاقات ہوئی ،گواہ نے کہا کہ ملاقات میں شکیل نامی شخص بھی موجود تھا،

مجھے لگا شاید یہ بھی نیب سے ہے ، نیب پراسیکیوٹر کی مداخلت پر خواجہ حارث برہم ہو گئے بولے یہ کس قسم کا آدمی ہے کبھی تھینک یو تھینک یو کہہ رہا ہے،میں عدالت چھوڑ دوں گا اس کو بٹھا دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میری ذات پر سوال نہ کریں، خواجہ حارث بولے کیا کال کے دوران قوائد و ضوابط طے ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ قوائد و ضوابط طے ہوئے، رابرٹ ریڈلے نے کہا کہ پندرہ دسمبر کو نیب ٹیم نے میرا بیان قلمبند کیا

خواجہ حارث نے کہا کہ کیا آپ نے تفتیشی افسر کو بتایا آپ کی خدمات تیس جون کو حاصل کی گئیں گواہ بولا میری خدمات انتیس جون یا اس کے آس پاس حاصل کی گئیں خواجہ حارث نے کہا کہ کیا آپ کے پاس تفتیشی افسر کو دیئے گئے بیان کی کاپی موجود ہے، گواہ بولا کاپی میرے پاس موجود ہے ، وہیں سے دیکھ کر تاریخ بتائی ہے سوال ہوا کیا آپ نے اپنی راہے سے پہلے تمام دستاویزات کو پڑھا تھا جواب ملا نہیں میں نے دستاویزات کو تفصیل کے ساتھ نہیں پڑھا خواجہ حارث نے کہا کہ میری جاب ان کا فرانزک معائنہ کرنا تھا،

سوال ہوا کیا آپ نے ان سے اصل دستاویزات مانگی تھیں،گواہ نے کہا کہ نہیں میں نے ان سے اصل دستاویزات سے متعلق سوال نہیں کیا، خواجہ حارث نے کہا کہ کیا آپ نے رپورٹ میں ذکر کیا تھا کہ آپ کو اصل دستاویزات نہیں مہیا کی تھیں، گواہ بولا مجھے اصل دستاویزات کی ضرورت نہیں تھی نہ ہی میں نے اس کا ذکر اپنی فرانزک رپورٹ میں کیا، سوال کیا گیا ہے کہ تمام دستاویزات کا مواد ان کی اصلیت پر مبنی تھا، کیا آپ نے مواد کا تفصیلی جائزہ لیا گواہ نے کہا کہ نہیں مجھے دستاویزات کے مواد میں دلچسپی نہیں تھی میرا کام ان کا فرانزک آڈٹ کرنا تھا،

خواجہ حارث نے کہا کہ کیا رپورٹ کے ساتھ منسلک علیحدہ سے شیڈول کا ان سے مطالبہ کیا، گواہ نے کہا کہ میراٹاسک یہ تھا کہ جو دستاویزات مجھے جیسی موصول ہوئی انہیں اسی طرح واپس کرنا تھا، خواجہ حارث نے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ نے ان سے منسلک شیڈول کا نہیں پوچھا نہ رپورٹ میں ذکر کیا، گواہ بولانہیں میں نے ان سے شیڈول کا مطالبہ نہیں کیا نہ میری جاب تھی، خواجہ حارث نے پوچھا لیکن جو دستاویزات آپ کے پاس ہیں اس وقت اس میں شیڈول ساتھ منسلک ہے۔ گواہ نے کہا کہ ان دستاویزات کے ساتھ شیڈول منسلک ہے،

خواجہ حارث نے کہا کہ اگر یہ شیڈول ان کے ساتھ منسلک ہے تو آپ کا شیڈول ساتھ نہ ہونے کا بیان صحیح نہیں ( غلط) ہے، جس پر گواہ نے کہا کہ اگر یہ شیڈول منسلک ہے تو میں تسلیم کرتا ہوں کہ میرا بیان غلط ہے، خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا یہ درست ہے کہ ونڈو وسٹا کے تین ایڈیشن جاری ہوئے، گواہ بولا یہ درست ہے تین ایڈیشن جاری ہوئے تھے، خواجہ حارث نے کہا کہ کیا یہ بات بھی درست ہے کہ ونڈو وسٹا کا پہلا باقاعدہ ایڈیشن 31 جنوری 2007 کو جاری ہوا،

گواہ نے کہا کہ ونڈو وسٹا نے پہلا ایڈیشن 31 جنوری 2007 کو ہی جاری کیا تھا، خواجہ حارث نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ ونڈو وسٹا بیٹا کا پری لانچ ایڈیشن 2005 میں جاری ہو گیا تھا، جس پر گواہ نے کہا کہ ونڈو وسٹا بیٹا کا پہلا ایڈیشن 2005 میں آئی ٹی ایکسپرٹ کے لیے جاری ہوا تھا خواجہ حارث نے پوچھا کہ کیا ونڈو وسٹا بیٹا کے پری لانچ ایڈیشن کے ساتھ کیلیبری فونٹ کی سہولت موجود تھی، جس پر گواہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ونڈو وسٹا بیٹا کے ساتھ کیلیبری فونٹ کی سہولت موجود تھی لیکن یہ صرف آئی ٹی ایکسپرٹ اور آئی ٹی ڈویلپر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے فراہم کیا گیا تھا،

سوال ہوا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ ونڈو وسٹا بیٹا کا کیلیبری فونٹ ہزاروں لوگ استعمال کر رہے تھے گواہ نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ ہزاروں لوگ استعمال کر رہے تھے بلکہ محدود پیمانے پر آئی کے ماہرین لائسنس کے ساتھ ٹیسٹ کے لیے فراہم کیا گیا تھا، خواجہ حارث نے کہا کہ کیا یہ بات درست ہے آپ فانٹ کے حوالے سے نوٹس دیکھ کر جواب دے رہے ہیں، گواہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ میں نوٹس دیکھ کر آپ کے سوالوں کا جواب دے رہا ہوں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آپ نے نوٹس کب تیار کیے، کیا یہ نوٹس آپ نے جرح کے لیے تیار کیے ہیں،

گواہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ نوٹس جرح کے لیے تیار کیے اور کل اس حوالے سے میٹنگ ہوئی اور اس حوالے سے بحث بھی ہوئی، خواجہ حارث نے پوچھا میٹنگ کس حوالے سے ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ سوال متعلقہ نہیں ہے میں یہاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آیا ہوں کل کی میٹنگ بھی پھر عدالت کے حکم پر ہی ہوئی ہو گی، اس پر عدالت میں قہقہے لگے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل دن دو بجے تک ملتوی کردی۔ گواہ پر جرح جاری ہے جو کل مکمل کی جائے گی دوران سماعت کیپٹن صفدر عدالت میں موجود رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…