واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تین پکے دوست اس کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کیخلاف چٹان بن گئے ، امریکی جریدے کی رپورٹ،چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا۔امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کے بہترین دوست ممالک امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ سخت کارروائیاں نہ کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت
کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے خلاف متحد ہوگئے اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح رکاوٹ بن گئے۔دی وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی فیصلے پر پاکستان کا ساتھ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے بڑا عدم اتفاق کیا ہیجب کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینے کافیصلہ خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔