جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’میرا گھوڑااواے جنے ساریاں نوں اگے لایا اے‘ نوازشریف نااہلی کے بعد لطیفوں کی محفل لگا کر بیٹھ گئے

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی) ’’میرا گھوڑا ۔او۔اے جنے ساریاں نوں اگے لایا اے‘‘۔نواز شریف نے لطیفہ سناکر اجلاس کے حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کرلیاجبکہ نوازشریف پنجاب ہاؤس میں ہونیوالے پارٹی اجلاس میں ہشاش بشاش نظرآئے۔ ٹوئیٹر پرسابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نواز شریف پارٹی رہنماؤں کو لطیفہ سنا رہے ہیں ۔انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ ریس کلب میں ایک چوہدری سگریٹ پر سگریٹ

پی رہا تھا اور ادھر ادھر ٹہل رہا تھا ،قریب کھڑے ایک شخص نے چوہدری کو اس حال میں دیکھا تو خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب آپ سگریٹ پر سگریٹ پی رہے ہیں اور اس طرح چہل قدمی کر رہے ہیں کیا آپ پریشان ہیں۔چوہدری نے نفی میں جواب دیا تو اس آدمی نے پھر پوچھا کہ کیا یہاں پر آپ کا کوئی گھوڑا دوڑ رہا ہے ،اس پرجواب ملا’’میرا گھوڑا اواے جنے ساریا ں نوں اگے لا یا ہو یا اے‘‘ ۔نواز شریف نے جب یہ بات کی تو پورا ہال بے اختیار قہقوں سے گونج اٹھا ۔ویڈیو میں نوازشریف ہشاش بشاش دکھائی دیئے اوران کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نا اہلی کے فیصلے میرے لئے غیر متوقع نہیں ٗ پہلے وزارت عظمیٰ چھینی ٗ پھر پارٹی صدارت بھی چھین لی ٗ اب میرا نام بھی چھین لو ٗ سارے فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں ٗ ساری زندگی کیلئے نااہلی پر غور ہورہاہے ۔جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دور ان محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے غصے اور بغض میں دیئے جارہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ فیصلے نے مقننہ پارلیمنٹ کا اختیار بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو بلیک لاء ڈکشنری استعمال کی گئی اور میری وزارت چھینی گئی جبکہ گزشتہ روز آنے والے فیصلے سے میری پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس اب میرا نام محمد نواز شریف باقی رہ گیا ہے، آئین میں کوئی شق نکال کر مجھ سے وہ بھی چھیننا چاہتے ہیں تو چھین لیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر میرا نام چھیننے کیلئے آئین میں کوئی شق نہیں ملتی تو بلیک لا ڈکشنری کی مدد لے کر میرا نام چھین لیا جائے

جس طرح 28 جولائی کو وزارتِ عظمیٰ چھیننے کیلئے بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لیا گیا تھا۔نوازشریف نے کہا کہ یہ فیصلے میری ذات کے گرد گھومتے ہیں ٗدنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو نااہل کر دیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ وزارت عظمیٰ اور پارٹی صدارت چھین لینے کے بعد اب اس چیز پر غور کیا جارہا ہے کہ نواز شریف کو زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے

کہ والد کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر اور اقامہ رکھنے کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا جائے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے گزشتہ روز سامنے آنے والے فیصلے کی بنیاد بھی 28 جولائی کا ہی عدالتی فیصلہ ہے۔نواز شریف نے کہاکہ کل یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا قانون ایک شخصیت کیلئے تھا ٗ یہ قانون بھٹو نے بھی بنایا تھا ٗ جسے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے ختم کیا اور بعد میں 2014 میں اسے سب پارٹیوں نے مل کر بنایا ٗ یہ قانون کسی کی ذات کیلئے کیسے ہوسکتا ہے؟

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…