اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

استعمال ہونے کا الزام لگانے والے نے خود مجھے استعمال کیا، ریحام خان لندن جاکر پھٹ پڑیں،عمران خان سے متعلق کیا کچھ کہہ دیا،پی ٹی آئی کارکنوں میں غصے کی لہردوڑ گئی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(سی پی پی) عمران خان کی سابق اہلیہ ر یحا خان نے کہا ہے کہ اپنی کوتاہیوں کا الزام کسی دوسرے پر لگادینا آسان ہے، مجھ پر استعمال ہونے کا الزام لگانے والے نے خود مجھے بری طرح استعمال کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران ریہام خان کا کہنا تھا کہ کیا مجھے نواز شریف نے کہا کہ میں عمران خان سے شادی کروں، کیا نواز شریف نے طلاق کرائی، یہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے، میری تضحیک ہے۔

کتاب کی اشاعت کے حوالے سے ریہام خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ کتاب کی اشاعت کا صحیح وقت ہے، یہ الیکشن کا سال ہے کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ ووٹ لینے جا رہے ہیں، ان سب کو سوچنے کا موقع ملے گا کہ پاکستان کی ضروریات کیا ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ لندن اسی لیے آئی ہوں تاکہ اپنی کتاب کی رونمائی کرسکوں کیونکہ ایک بار یہ کتاب لانچ ہوجائے پھر کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے پاکستان میں حالات ایسے مشکل بنا دیے تھے جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ریحام خان نے مزید کہا کہ میری زندگی ای سی جی کی طرح ہے جس میں اتار چڑھا ہیں جب کہ مردہ لوگوں کے ای سی جی میں اونچ نیچ نہیں ہوتی ، کوئی ان کی کتاب کا مسودہ پڑھ رہا تھا اور کہنے لگا یہ ایک جذباتی کتاب ہے ایسا لگتا ہے بالی وڈ فلم ہے۔انٹرویو کے دوران ریحام خان نے اشاروں کنایوں میں اپنے سابق شوہر اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے دھمکانے کی کوشش کرنے والوں نے اپنا ہی نقصان کیا ہے جب کہ دھمکیاں دینے والوں کو میں نے کتاب میں زیادہ جگہ دی ہے۔ریحام خان نے اپنی کتاب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری ذمہ داری ہے میں نے جو چیزیں دیکھیں انھیں سچائی کے ساتھ بتائوں،

اتناعرصہ میرے بارے میں جو کہا گیا اور لکھا گیا اس پرزیادہ حساس نہیں رہی لیکن اب میں بھی آگے دیکھنا چاہتی ہوں۔سیاست میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے ایک سوال پر ریحام خان نے کہا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں نوجوان سیاستدانوں کی تربیت کرسکوں کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں آؤں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…