جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سلمان مجاہد لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدبلیک میل بھی کرتے رہے،علینا کے ہمراہ گورنرسندھ سے ملاقات کے دوران کیا ہوا؟ صارم برنی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف سماجی کارکن صارم برنی نے کہا ہے کہ سلمان مجاہد لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدبلیک میل بھی کرتے رہے،انہوں نے کہا کہ جو کیمرہ فوٹیج موجود ہیں وہ ان کو کیسے جھٹلائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ علینا کے ہمراہ سلمان مجاہد گورنر سندھ سے بھی ملاقاتیں کرتے رہے، سلمان مجاہد علینا کو اپنی بیوی قرار دیتے رہے جبکہ وہ ان کی بیوی نہیں تھی، گورنر سندھ سے ملاقات میں بھی سلمان مجاہد نے علینا کو اپنی بیوی قراردیا

انہوں نے کہاکہ سلمان مجاہد کا یہ دعویٰ بھی مضحکہ خیز ہے کہ اس نے 40لاکھ روپے متاثرہ لڑکی کو دیئے تھے صارم برنی نے کہا کہ چالیس لاکھ تو کیا آج کے دورمیں کوئی کسی کو بغیر کسی مقصد کے چالیس ہزار روپے نہیں دیتا،سلمان مجاہد تو یہ بتائیں کہ انہوں نے چالیس لاکھ روپے دیئے تھے تو انکے پاس چالیس لاکھ آئے کہاں سے؟ صارم برنی نے کہا کہ اب سلمان مجاہد پر کیس درج ہوگا اور اس پر تحقیقات ہوں گی، انہوں نے کہا کہ میرا سلمان مجاہد سے کبھی آمناسامنا نہیں ہوا نہ ہی میرا ان سے کوئی جھگڑا ہے میں چاہتاہوں کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونا چاہئیں تاکہ اصل حقیقت سامنے آئے، تاکہ معلوم ہو کہ کون کس کو بلیک میل کرتارہا ، معروف سماجی کارکن اور صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں، متاثرہ لڑکی نے انصاف کے حصول کیلئے ان سیرابطہ کیا ہے۔صارم برنی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد پی ایس پی کو چھوڑ کر فاروق ستار گروپ کے ساتھ آن ملے ہیں۔ آج صبح سلمان مجاہد بلوچ پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن پر پستول نکال کر دھمکانے کا الزام میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بھی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ پرلڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے صارم برنی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے کی کی شادی کرنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ علینہ نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سلمان مجاہد بلوچ نے میرے بھائی کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے بھانجی بنا کر نوکری کا جھانسہ دی کر اسلام آباد بلایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران میری ویڈیو بھی بنائی اور اب مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے 17سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔الزامات سامنے آنے کے بعد سلمان مجاہد بلوچ بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کیبعد شروع کیا گیا ہے جبکہ میری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کے علاج کیلئے خطیر رقم خرچ کی اور اب احسان کا یہ بدلہ دیا جا رہا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انٹرنیٹ پر لڑکی کیساتھ ان کی وائرل ہونیوالی تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی علینہ نے ان کے خلاف 4جنوری کو ایف آئی آر درج کروائی جبکہ وہ 16دسمبرکو اس کے خلاف درخواست درج کرواچکے ہیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…