اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پاکستانی تاریخ کے ایک نہایت ہی معروف چیف جسٹس ہیں۔ آپ سب سے زیادہ ازخودنوٹس لینے والے چیف جسٹس بن چکے ہیں جبکہ عوامی فیصلوں کی وجہ سے آپ کی شہرت پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے مگر آپ کے خاندان بارے بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے ۔ قومی اخبار نے نجی ٹی وی
چینل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا آبائی گھر بھی لاہور شہر کے علاقے اندرون بھاٹی میں موجود ہے اور اس حلقے سے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز منتخب ہوئے لیکن ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے بھتیجے اندرون بھاٹی گیٹ میں مچھلی کا کاروبار کرتے ہیں۔