جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

2018 کے الیکشن کا چاندلودھراں سے نکل آیا ہے عمران خان تیاری کر لو رونے کی کیونکہ ۔۔!مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والے حیران رہ جائیں گے

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے لودھراں سے مسلم لیگ (ن )کے کامیاب امیدوار پیر اقبال شاہ کو مبارکباد اور لودھراں کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل اور پاکستان مسلم لیگ 2018 کے الیکشن کا چاند آج لودھراں سے نکل آیا ہے۔پیر کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ اللہ کے فضل اور پاکستان مسلم لیگ 2018 کے الیکشن کا چاند آج لودھراں سے نکل آیا ہے .

،نواز شریف اور مسلم لیگ نے عوام سے کیے وعدے پورے کئے جس کا نتیجہ نکل رہا ہے ۔انھوںنے کہاکہ عمران صاحب لودھراں کے نتیجے کے بعد2018 کے الیکشن کے بعد جو رونے کا کنٹینر لگانا ہے اْس کی تیاری ابھی سے شروع کر دیں ،لودھراں کے عوام نے آج عمران صاحب کی جھوٹ ،گالم گلوچ، انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کو دفن کر دیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ لو دھراں میں مسلم لیگ ن کی جیت نوازشریف کی عدل اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک کی فتح کی پہلی نوید ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف پر اعتماد کے اظہار پر لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مسلسل کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کے عوام ترقی اور خوشحالی کے ایجینڈے کیساتھ ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ چند سیاسی اندھوں کے سوا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کی محمد نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے،2018 کے انتخاب میں بھی پاکستان کے عوام دھرنوں، لاک ڈاؤن اور کنٹینر سیاست کو مسترد کریں گے،نوازشریف اہل ہے کہ نااہل پاکستان کی عوام کی عدالت فیصلہ سنا رہی اور نوٹس پہ نوٹس جاری کر رہی ہے ۔انھوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کے دل اور محبت پیسے اور جھوٹ بول کے خریدے نہیں جا سکتے ،عمران صاحب عوام اب صرف کارکردگی پر ووٹ دے گی جو آپ کو 2013 سے سمجھا رہے تھے اب اْس وقت بھی گزر گیا، آپ کی قسمت میں لوگوں کی خدمت ہے ہی نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…