منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

لودھراں ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،جہانگیر ترین کو شکست،اقبال شاہ جیت گئے،نوازشریف کی مبارکباد، کامیابی کس کی محنت کانتیجہ ہے؟اہم شخصیت کا نام لے لیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے کر میدان مار لیا،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار،علی خان ترین نے 91ہزار 230ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ،

مسلم لیگ (ن) نے 25ہزار سے زائد برتری سے کامیابی حاصل کی ،مسلم لیگ (ن)کی جیت پر حامیوں نے بھرپور جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں بھی تقسیم کی گئیں۔پیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے ۔ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ۔حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے کر میدان مار لیا،غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار،علی خان ترین نے 91ہزار 230ووٹ حاصل کرے دوسرے نمبر پر رہے ،مسلم لیگ (ن) نے 25ہزار سے زائد برتری سے کامیابی حاصل کی ۔آزاد امیدوار ملک محمد اظہر 10ہزار 181ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ نے 3ہزار 170ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ (ن)کی جیت پر حامیوں نے بھرپور جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھایاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس سے قبل نون لیگ کے رہنما کی کامیابی کا امکان روشن ہوتے ہی لیگی کارکنان گھروں سے باہر نکل آئے اور اقبال شاہ کے ڈیرے پر پہنچ کر جشن منانا شروع کر دیا۔

متوالوں نے فتح کی خوشی میں خوب بھنگڑے ڈالے۔ کچھ منچلوں نے فائرنگ بھی کی اور الیکشن کمیشن کی پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ لیگی کارکنان نے شیر اِک واری فیر کے بھرپور نعرے بھی لگائے۔جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے 12 ایم پی آر پولنگ سٹیشن نمبر 234 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ پیر اقبال شاہ نے اپنا ووٹ مخدوم والا میں ڈالا۔حلقے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل تھے ۔علی ترین تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کیے گئے جنہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لودھراں کے حلقہ این اے 154 میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 2 ہے جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 36 ہزار 496 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 506 ہے۔ لودھراں کی یہ نشست سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لودھراں کے حلقہ این اے 154میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیر اقبال شاہ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی اورکہا کہ یہ کامیابی آپکی محنت کا نتیجہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…