پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

این اے 154،تمام حلقوں کے نتائج آگئے،حتمی فیصلہ ہوگیا،تحریک انصاف کو اپنی سابقہ نشست پراتنے زیادہ ووٹوں سے شکست ہوجائے گی، کسی نے سوچابھی نہ ہوگا‎

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال شاہ نے جیت لیا ہے اور اس کے 338 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں،ن لیگ کے ورکر اپنی جیت دیکھتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور انہوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے، واضح رہے کہ اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔

پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ، این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل اب تک کل 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوارمحمد اقبال شاہ 116590 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین91230ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان رہا۔اس طرح غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ حلقہ این اے 154لودھراں میں واضح برتری سے جیت گئیہیں۔ن لیگ کے ورکرز نے اپنی کامیابی پر آتش بازی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکن مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، تمام توقعات کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…