جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

اقتدار میں آکر سب سے پہلے ریاستی اداروں کو ٹھیک کروں گا ٗمیاں صاحب! ساتھ چلیں ۔۔۔! عمران خان نے ن لیگ کو بڑی پیشکش کردی

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اگر ان کی جماعت اقتدار میں آئی تو ان کا سب سے پہلا کام ریاستی اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔وکلاء کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت میں ادارے ہوتے ہیں، احتساب ہوتا ہے ٗ اقتدار میں آکر سب سے پہلے اداروں کو مضبوط کریں گے۔عمران خان نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ انہیں سینیٹ کے ایک ٹکٹ کیلئے 40 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جمہوریت میں بجٹ ہوتا ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ نہیں ہوتا، میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہوں اور اسلامی فلاحی ریاست پر یقین رکھتا ہوں۔نواز شریف عدلیہ مخالف مہم چلارہے ہیں، عمران خانعمران خان نے کہا کہ ملک پْلوں یا سڑکوں سے نہیں بنتے بلکہ تعلیم سے بنتے ہیں، پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوسکتا جب تک رائے ونڈ سے حکم جاری نہ ہو، رائے ونڈ کے حکم کے بغیر کوئی ایس ایچ او بھی تعینات نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ ٹیکس کے پیسے کا غلط استعمال کرتا ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، کس نے اجازت دی کہ عوام کا پیسہ اس طرح خرچ کریں۔عمران خان نے کہا کہ ان کے نظریاتی رول ماڈل علامہ اقبال جبکہ سیاسی رول ماڈل قائد اعظم محمد علی جناح ہیں۔خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے دو چیلنجز سامنے آرہے ہیں ٗآلودگی اہم مسئلہ ہے جس سے اوسط زندگی کم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے ایک ارب سے زائد درخت لگائے ہیں جس پر میں کے پی حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، ڈبلیوڈبلیو اونے دومرتبہ لگائے گئے درختوں کا آڈٹ کیا ہے لیکن میاں صاحب کو درخت نظر نہیں آرہے۔عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب! میریساتھ چلیں، میں دکھاتاہوں درخت کہاں لگے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ ماہراقتصادیات حفیظ پاشا کے مطابق خیبر پختونخوا میں معاشی شرح نمو5 فیصد ہے جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ میرٹ پر لوگوں کو لائیں کے جس سے ادارے ٹھیک ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…