ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

این اے 154، بڑا نتیجہ سامنے آ گیا، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج ، 130 حلقے، 77336 میں سے ن لیگ نے کتنے اور پی ٹی آئی نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ ناقابل یقین صورتحال

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ،

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں338 پولنگ سٹیشنوں میں سے 130 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کیمطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اب تک کل 130 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ 46204 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین31132 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے، ہر پولنگ سٹیشن پر فوجی اہلکار موجود تھے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں دس امیدواروں نے حصہ لیا لیکن اصل مقابلہ ن لیگ کے پیر اقبال شاہ اور تحریک انصاف کے علی ترین کے درمیان ہے۔اس طرح غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ حلقہ این اے 154لودھراں میں واضح برتری سے جیت رہے ہیں۔ حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اس حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد تعداد دو لاکھ 36 ہزار اورخواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زیادہ ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…