اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی کے با عث 19 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کیلئے راجہ ظفرالحق کو اختیار دیدیا جس کے تحت نواز شریف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے مختار نامہ کے مطابق پارٹی کی طرف سے راجہ ظفرالحق جواب جمع کر سکتے ہیں۔ پیر کو مسلم لیگ (ن ) اور
پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاء پیش نہ ہو سکے ، وکلاء کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کے لئے راجہ ظفرالحق کو اختیار تفویض کر دیا ، جبکہ نواز شریف کی طرف مختار نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا گیا مختارنامہ کے مطابق پارٹی کی طرف سے راجہ ظفرالحق جواب جمع کرسکتے ہیں