جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل کرنے کی استدعا مسترد کر دی

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ درخواست سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اس لئے خارج کی جاتی ہے، اگر آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نا اہلی مانگ رہے ہیں تو وزیراعظم کیلئے صادق اور امین نہیں ہیں؟ ایل این جی کا معاملہ آرٹیکل 184تھری کے ضمن میں آتا ہے۔

ہم ریکوڈک، کارکے اور پاکستان اسٹیل کی درخواست دہرانا نہیں چاہتے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ معاملہ غیر شفاف تھا تو نیب سے رجوع کریں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب چاہے تو متعلقہ افراد کو بھی طلب کرسکتا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں ایل این جی معاہدے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ وزیراعظم کی نا اہلی چاہتے ہیں؟ کس آرٹیکل کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر دیں؟نہیں سمجھتے کہ ایل این جی کا معاملہ آرٹیکل 184تھری کے ضمن میں آتا ہے، اگر ایل این جی خرید فروخت سے متعلق شکایت ہے تو نیب کے پاس جائیں، قومی مفاد کو دیکھنے کیلئے ادارے قائم کئے گئے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب چاہے تو متعلقہ افراد کو بھی طلب کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے شیخ رشید سے کہا کہ آپ نیب کے پاس جائیں، اگر 62ون ایف کے تحت نااہلی مانگ رہے ہیں تو وزیراعظم کیسے صادق اور امین نہیں؟ اگر اتھارٹی کا غلط استعمال ہوا ہے تو متعلقہ اداروں کے پاس جائیں، ہم ریکوڈک ،کارکے اور پاکستان اسٹیل کی تاریخ نہیں دہرانا چاہتے، آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا کیا حال ہوا تھا، درخواست سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ، اس لئے خارج کی جاتی ہے، سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…