پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عامر خان کے آنسو مگر مچھ کے ہیں،ثابت ہوگیا مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے،بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار ڈٹ گئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا مسئلہ سینیٹ کی سیٹ کا نہیں ایم کیو ایم پر قبضے کا ہے۔بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔ایک طرف سازش اور منصوبہ بندی ہورہی تھی تو دوسری جانب مصالحت کی بات کر رہے تھے۔ بہادر آباد نے ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی ہے کیا، عامر خان کے آنسو مگر مچھ کے ہیں ۔حتمی فیصلہ کارکنا ن کی عدالت کرے گی۔

یہ بات انہوں نے پی آئی بی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد نے صرف انہیں نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے ایک ایک کارکن کو نکالا گیا ہے۔اگر ایک شخص اتنا ہی بر اتھا، معاملہ سیٹ دینے کا نہیں بلکہ سیٹ دینے کے اختیار کا تھا۔8 فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط دیا گیا کہ فاروق ستار کا بحیثت کنوینر کا اختیار واپس لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 7 فروری کو بات چیت بھی چل رہی تھی تو خط کیوں لکھا ہے۔ ایک طرف سازش اور منصوبہ بندی ہورہی تھی تو دوسری جانب مصالحت کی بات کر رہے تھے اور بہادر آباد کے مصالحت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔میں بھی ان کو کرار جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کا اجلاس بلا لیا ہے انہوں نے شعر پڑھا کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف تو اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئیانہوں نے کہا کہ عامر خان آنسو کیا مگر مچھ کے تھے۔اب معلوم ہوا کہ ٹکٹ دینے کے اختیار کا مسئلہ تھا۔کارکنان کی عدالت فیصلہ کرے گی۔سو سنار کی ایک لوہار کی کرار جواب سن لیں ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے مفاد پرستوں گروہوں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا ۔کراچی میں قبضوں اور کراچی کو فروخت کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا۔جو سلوک میرے ساتھ ہوا ہے وہی شہدا اور اسیروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بردارن یوسف جیسا عمل آپ نے کیا ہے اور آپ کا انجام بھی برادران یوسف جیسا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…