بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایک ہی دن میں دوسرا بڑا سیاسی دھماکہ، چوہدری نثار کو عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت کے بعد فاروق ستار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر نے کھلبلی مچا دی

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو تحریک انصاف میں شامل ہو جانا چاہیے،

واضح رہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نہ صرف کنونیئر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے بلکہ ان پر شدید الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہاکہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے صدر نواز شریف اور آصف زرداری اربوں ڈالر واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت آتے ہی ن لیگ کے متعدد لوگ ساتھ چھوڑ دیں گے، لگ یہی رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چیئرمین سینیٹ کی نشست کیلئے پیسے لگا رہی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو موجودہ حکومت نے خود باہر بھیجا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…