بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کے حکم پر شہبازشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے سلسلے میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہوگی۔وزیراعلیٰ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے، وزیراعلیٰ شہباز شریف کی آمد سے

قبل صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، بیگم ذکیہ شاہنواز، خواجہ احمد حسان، چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور دیگر اعلیٰ افسران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران دریائے راوی میں 540 ملین گندہ پانی پھینکے جانے کے انکشاف کے بعد چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا تھا۔سماعت کے دوران عدالتی معاون عائشہ حامد نے دریائے راوی میں گندا پانی پھینکے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘شہباز شریف وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہی،لاہور تو پنجاب کا دل ہے، اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے’۔جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ ‘حیرانگی کی بات ہے کہ لاہور کی یہ صورتحال ہے تو باقی شہروں کی کیا ہوگی، آلودگی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر سکتے ہیں تو وزیراعلیٰ پنجاب کو کیوں نہیں’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…