پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بڑا سرپرائز،سینٹ کے انتخابات،ٹکٹوں کیلئے نوازشریف نے کس کی رائے کو اہمیت دی ؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیسے کی چمک کے آگے قربانیاں ماند پڑ گئیں،مسلم لیگ ن کی قیادت نے بے رحم اور آمرانہ سیاست کرتے ہوئے سینٹ انتخابات کے ٹکٹ کیلئے دیرینہ کارکنوں کو ہری جھنڈی دکھا دی ،بند کمرے میں ٹکٹوں کا فیصلہ کرکے من پسند افراد کو نواز دیا،واعظم تو وزیراعظم مرکزی پارلیمانی بورڈ سے بھی ٹکٹوں کے اجراء کی منظور ی لینا گوارا نہیں کیا گیا،

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’نوٹ دکھا ؤ ٹکٹ لے جاؤ‘‘ کی پالیسی کے تحت ن لیگ کی قیادت نے فیصلے کیے سینٹ انتخابات میں پیسے کی ریل پیل اور ہاں میں ہاں ملانے والوں کی قسمت جاگ اٹھی۔ جس کی جیب بھاری ایوان میں نمائندگی کیلئے اس کی باری آئے گی۔ٹکٹوں کی تقسیم میں مریم نواز نے اہم کردار ادا کیا نوازشریف نے بھی پارٹی رہنماؤ ں کی بات سننے کی بجائے مریم نواز کی رائے کو اہمیت دی۔ کارکنوں کو نعروں سے لبھانے والی مسلم لیگ ن نے اپنی پرانی ریت ایک بار پھر دہرا دی ،پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کو خاطر میں لایاگیا نہ ہی پارلیمانی بورڈ کو بٹھایاگیا،بس رائے ونڈ کے کمرے میں اجلاس ہوا۔ نوازشریف اور مریم نوازنے اپنی مرضی سے ٹکٹ کاٹے۔ پنجاب سے جنرل نشستوں کیلئے مستقل خدمات گار آصف کرمانی، ریٹائر پولیس آفیسررانا مقبول،جنرل اختر عبدالرحمن کے صاحبزادے ہارون اختر امریکہ میں پارٹی امور دیکھنے والے شاہین بٹ لندن میں جی حضوری پر مامور زبیر گل کو نوازا گیا میڈیا پر بیٹھ کر سیاسی جنگ لڑنے والے مصدق ملک کو کورننگ امیدوار کے طور پر رکھا گیا ہے،سابق وزیراعظم نے ٹیکنوکریٹ او ر جنرل نشست پر ریفرنسز میں پھنسے اپنے سمدھی اسحاق ڈار پر دوبارہ نوازشات کیں،اسلام آباد سے 2نشستوں پر ایک سابق جرنیل پرویزمشرف کے دست راست مشاہد حسین سید اور ایک سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے اسد جونیجو کی لاٹری نکلی، خواتین کی نشستوں پر نظر دوڑائی جائے تو مریم نواز کے دائیں بائیں گھومنے والی نزہت عامر اور وزیراعظم شاہد خان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پتہ ہی نہیں تھا۔اقلیتی نشست کیلئے کامران مائیکل کو منتخب کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…