جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کا سینٹ امیدوار لاپتہ، شہباز شریف نے ڈھونڈنے کیلئے عملے کی دوڑیں لگوا دیں، اہلیہ اور صاحبزادی بھی لاعلم، سینٹ امیدوار رات بھر فلم دیکھتے رہے اور ایک کمرے میں سوئے ہوئے پائے گئے، شہباز شریف نے خصوصی طیارہ بھجوا کر لاہور بلوایا اور چند منٹ پہلے سینٹ کے لیے کاغذات جمع کرائے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینٹ کے امیدوار رانا محمود الحسن وزیراعظم کے خصوصی طیارے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے اسلام آباد سے لاہور پہنچے، مسلم لیگ (ن) نے انہیں سینٹ کا امیدوار نامزد کرنے کی اطلاع دینے کے لیے رابطہ کیا تو نہ مل سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے عملے نے جب ان کے گھر واقع ملتان میں رابطہ کیا تو ان کی اہلیہ اور بیٹی نے کہا کہ وہ اسلام آباد جانے کا کہہ کر گئے تھے اور ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ رانا محمود الحسن کے قریبی ساتھیوں نے بھی ان کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا لیکن ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ وہ پنجاب ہاؤس میں ہوں گے، جب پنجاب ہاؤس رابطہ کیا گیا تو موصوف اپنے کمرے میں سوئے پائے گئے۔ شہباز شریف نے رانا محمودالحسن کو بتایا کہ میاں نواز شریف نے انہیں سینٹ کا ٹکٹ دے دیا ہے اور آپ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، جس پر انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر لاہور نہیں پہنچ سکتا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کا خصوصی طیارہ آپ کو وہاں سے لاہور لائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے ملتان کے جلسہ میں شرکت نہ کرنے پر شکوہ کا اظہار بھی کیا، اس طرح رانا محمود الحسن وقت ختم ہونے سے پندرہ منٹ پہلے پہنچ گئے اور کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، رانا محمود الحسن کے بارے میں موقر قومی اخبار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مانڈوی والا کے سینما میں فلم دیکھنے کے بعد صبح چار بجے پنجاب ہاؤس پہنچے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…